انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں نان انجینئر سربراہ کی تقرری نہیں ہوسکے گی، پاکستان انجینئرنگ کونسل

انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں نان انجینئر سربراہ کی تقرری نہیں ہوسکے گی، پاکستان انجینئرنگ کونسل

انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں نان انجینئر سربراہ کی تقرری نہیں ہوسکے گی، پاکستان انجینئرنگ کونسل

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں نان انجینئر سربراہ کی تقرری پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ کے ڈسپلن میں نان انجینئر پروفیسر کی تقرری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، نان انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس اورڈسپلنز کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

لاہور کی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) کے وی سی نے انوائرنمنٹل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ ایک نان انجینئر پروفیسر کو لگایا تھا، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی شکایت پر وی سی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نام مراسلہ جاری کیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے مراسلے کے متن کے مطابق انجینئرنگ کی فیکلٹی کا ڈین بھی نان انجینئر نہیں لگ سکتا، ایکٹ کے تحت نان انجینئر ہیڈ کی تقرری پر ڈسپلن ایکریڈیشن منسوخ ہوسکتی ہے۔

مراسلے کے مطابق انجینئرنگ اداروں میں وائس چانسلرز یا پرنسپلز بھی نان انجینئر تعینات نہیں ہوسکتا۔

مراسلے کے بعد یو ای ٹی کے شعبہ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کی ایکریڈیشن منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، ایکریڈیشن کی منسوخی سے سیکڑوں طلبہ انجینئرنگ کی ڈگری سے محروم ہوسکتے ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو