میڈیکل گریجویٹس کے لیے پاکستان آرمی میں شمولیت کا موقع

میڈیکل گریجویٹس کے لیے پاکستان آرمی میں شمولیت کا موقع

میڈیکل گریجویٹس کے لیے پاکستان آرمی میں شمولیت کا موقع

شارٹ سروس ریگولر کمیشن (ایس ایس آر سی) اور پاکستان ٹیمپریری کمیشن (پی ٹی سی) میڈیکل کے شعبے میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو پاکستان آرمی میں بطور ڈاکٹر شامل ہونے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ درخواست دہندگان جو طب کے شعبے میں اہل ہیں وہ درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کو کیپٹن یا میجرز کے طور پر درجہ دیا جائے گا۔

پاکستان اور بیرون ملک سے امیدواروں کا درخواست دینے کے لیے خیر مقدم کیا جااتا ہے۔ 31 جنوری 2023 تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔

آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی سہولت دستیاب ہے یا امیدوار قریب ترین آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پر جا سکتے ہیں۔ ذیل میں ہدایات درج ہیں کہ آپ کس طرح درخواست دے سکتے ہیں اور اس کی ضروریات کیا ہیں۔

اہلیت کا معیار اور مطلوبہ دستاویزات:

پی ایم ڈی سی یا پی ایم سی (مقامی امیدواروں کے لیے) کے ذریعے تسلیم شدہ انسٹی ٹیوٹ سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے مساوی ڈگری کا ہونا لازمی ہے۔

ایف سی پی ایس یا اس کے مساوی فارن کوالیفیکیشن (بیرون ملک کے امیدواروں کے لیے) پی ایم ڈی سی یا پی ایم سی کی طرف سے تسلیم شدہ۔

جمسانی اہلیت کے لیے مرد امیدواروں کا قد کم از کم 5 فٹ 4 انچ (162.5 سینٹی میٹر) ہونا لازمی ہے۔

خواتین کے زمرے میں درخواست دہندگان کا قد کم از کم 5 فٹ (152.4 سینٹی میٹر) ہونا چاہیے۔

ملازمت کی نوعیت پر منحصر ہے، عمر کے تقاضے مختلف ہو سکتے ہیں۔

سرٹیفکیٹس، ڈگریاں اور ڈپلومہ دو تصدیق شدہ فوٹو کاپیوں کے ساتھ۔

جی ڈی ایم او ایس، جی ڈی ڈی او ایس، ماہرین اور پی ٹی سی افسران کے لیے پی ایم اور ڈی سی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دو تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ۔

اگر پہلے ہی یہ تمام دستاویز مکمل ہیں تو، ہاؤس جاب سرٹیفکیٹ کی دو تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں جمع کرانا لازمی ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جمع کرانا ضروری ہے۔

آپ کے ڈومیسائل کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی۔

کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (پرانے یا ختم شدہ کارڈز قبول نہیں کیے جائیں گے)

تین رنگین تصاویر، درست طور پر تصدیق شدہ (دو طرفہ)

سائن اپ کرنے کا طریقہ:

امیدواروں کے لیے درخواست دینے کے درج ذیل طریقے کام میں لائے جاسکتے ہیں۔

آفیشل ویب سائٹ:

https://www.joinpakarmy.gov.pk/  

قریب ترین آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر سے رجوع کریں:

مزید معلومات کے لیے، اپنے مقامی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر سے رابطہ کریں۔

یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس مذکورہ دستاویزات اور پراسپیکٹس فیس دسترس میں ہے۔

فارم کو اچھی طرح پُر کریں اور جمع کرائیں۔

مزید معلومات کے لیے بیرون ملک مقیم امیدوار پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کر سکتے ہیں۔

یہ موقع صرف پاکستانی شہریت کے حامل بیرون ملک مقیم امیدواروں کے لیے ہے۔

رجسٹریشن فارم کی درخواست کریں۔

فارم کو مکمل کریں اور جمع کرائیں۔

درخواستوں پر 'اوورسیز' کے طور پر مہر لگانے کے بعد، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان انہیں پرسنل ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرے گا۔

اس کے علاوہ، بیرون ملک مقیم امیدواروں کو ٹیسٹ کے دن مخصوص دستاویزات اور پراسپیکٹس فیس لانی ہوگی۔

مزید اہم معلومات کے لیے، درخواست دہندگان درج ذیل لنک کے ذریعے سرکاری ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

https://www.joinpakarmy.gov.pk/

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو