امیدواروں کی جانب سے ’غلطی‘ کی نشاندہی، پی ایم سی، ایم ڈی کیٹ کے نتائج دوبارہ جاری کرے گا

امیدواروں کی جانب سے ’غلطی‘ کی نشاندہی، پی ایم سی، ایم ڈی کیٹ کے نتائج دوبارہ جاری کرے گا

امیدواروں کی جانب سے ’غلطی‘ کی نشاندہی، پی ایم سی، ایم ڈی کیٹ کے نتائج دوبارہ جاری کرے گا

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے بدھ کے روز (آج) اعلان کیا ہے کہ وہ امیدواروں کی جانب سے غلطیوں کی نشاندہی کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج دوبارہ جاری کرے گا۔

پی ایم سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ طلباء کو امتحان میں غلطی سے غیر حاضر قرار دیا گیا ہے جس کی شکایات سامنے آنے کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ برائے 2020 کے نتائج پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 11 جنوری سے اسکول ہر صورت میں کھولنے کا اعلان

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ کمیشن جلد ہی اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹڈ نتائج کو دوبارہ جاری کرے گا۔

 پی ایم سی نے یہ بھی بتایا کہ کمیشن نے کمپیوٹر سے جاری ہونے والے نتائج پر کسی بھی تضاد کی جانچ کرنے کے لیے اپنے نظام کو آف لائن بنا دیا ہے۔ پی ایم سی کی ریگولیٹری باڈی نے طلبہ کو بھی یقین دلایا ہے کہ غلطی کی جانچ پڑتال کے ساتھ ہی کمیشن کی ویب سائٹ پر نتائج کو لائیو کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے پوسٹ رزلٹ تجزیہ جاری کردیا

پی ایم سی نے منگل کو رات گئے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کیا تھا جبکہ آج صبح پی ایم سی نے باضابطہ اعلان کیا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 121،181 طلباء نے   حصہ لیا تھا۔ ان میں سے 67،611 طلباء پاس ہوئے، یعنی انہوں نے 60 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو