لاہور کی خواتین یونیورسٹی پہلی بار عالمی درجہ بندی میں شامل

لاہور کی خواتین یونیورسٹی پہلی بار عالمی درجہ بندی میں شامل

لاہور کی خواتین یونیورسٹی پہلی بار عالمی درجہ بندی میں شامل

 

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے2023 کے مطابق لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) کو پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو پاکستان کی واحد خواتین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔

خواتین یونیورسٹی کو پاکستان کی 29 یونیورسٹیوں جبکہ پنجاب کی 16 یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے جو ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہیں۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں اکیس مختلف مضامین میں درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کو10 مضامین میں دنیا کی ٹاپ 1000 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے 11 مضامین میں دنیا کی 1000-1200 یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی ہے۔

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا ہے کہ اس سال یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار ہماری یونیورسٹی کا نام آنا ہم سب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے 21 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو نے کہا کہ اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں گے تو ہم اپنی یونیورسٹی کو دنیا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ میں اس کامیابی پر تمام فیکلٹی اور عملے کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ سب آپ کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو