خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اسکولوں میں اسمبلیوں اور کھانے کے وقفوں پر پابندی عائد کردی
خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اسکولوں میں اسمبلیوں اور کھانے کے وقفوں پر پابندی عائد کردی
خیبر پختونخواہ (کے پی) کی حکومت نے بچوں میں کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اسکول کے اوقات میں کمی کردی ہے۔ صوبائی حکومت نے وقت کی بچت کے لئے تمام تعلیمی اداروں میں صبح کی اسمبلی اور دوپہر کے کھانے کا وقفہ منسوخ کردیا۔
ٹائم ٹیبل کے مطابق مڈل اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں صبح 8:10 سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گی ، جبکہ پرائمری کلاس صبح 8:30 بجے سے 12:30 بجے تک جاری رہیں گی۔ ایک دن میں صرف پانچ اسباق کی کلاسز لی جائنیگی۔
مزید پڑھیں: حکومت نے 15 اکتوبر سے تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے میں جعلی خبروں کو مسترد کردیا
اس کے ساتھ ساتھ، صوبائی حکومت نے اسکولوں میں طلبا پر وی آئی پی مہمانوں کو مدعو کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہوں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ۔
"طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول آتے ہیں ، انہیں تعلیم دینے کو بنیادی توجہ دینی چاہئے۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ مستقبل میں طلباء کو آنے والے مہمانوں کے استقبال کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: طلبا جعلی احساس اسکالرشپ کے اعلانات پر کان نہ دھریں، ایچ ای سی
15 ستمبر کو کے پی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ اسکولوں سے ٹیسٹ کے نمونے لے رہے ہیں۔ اس وقت سے اب تک، اساتذہ ، طلباء اور عملہ کے 22،222 نمونے حاصل کیے گئے ، جن میں سے17،090 نتائج منفی آئے۔ مثبت تناسب 1.2 فیصد کے ساتھ ، 225 طلباء اور اساتذہ میں منفی آیا، حالانکہ 4،096 کے نتائج ابھی باقی ہیں۔