حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر طالبات نے بائیکاٹ کردیا

حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر طالبات نے بائیکاٹ کردیا

حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر طالبات نے بائیکاٹ کردیا

حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پر کرناٹک میں واقع ایک سرکاری کی اسکول کی 13 طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔

بھا رتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لیے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا جس پر اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اورانتظامیہ سے حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کے لیے متعدد باردرخواست کی لیکن انہوں نے درخواست پرکوئی توجہ نہیں دی۔

طالبات کے والدین نے اپنی بچیوں کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغیرحجاب کے وہ اپنی بچیوں کوکلاسزاٹینڈ نہیں کرنے دیں گے۔

کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ کرناٹک کے ہائیکورٹ میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس تاحال زیرسماعت ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو