کورونا کی وجہ سے اسلام آباد کے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند

کورونا کی وجہ سے اسلام آباد کے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند

کورونا کی وجہ سے اسلام آباد کے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند

اسلام آباد انتظامیہ نے کووڈ کیسز میں خطرناک اضافے کے باعث دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے3،787 انفیکشنز میں سے اسلام آباد میں 332 رپورٹ ہوئے، ان میں سے زیادہ تر ڈیلٹا ویریئنٹ کیس تھے۔

مزید پڑھیئے: پاکستان کی مزید 5 یونیورسٹیاں ٹائمز یونیورسٹی رینکنگ میں شامل

دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 1،368 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1،228 کیس رپورٹ ہوئے۔ جمعرات کے روز خیبر پختونخوا میں 667، بلوچستان میں 47، آزاد جموں و کشمیر میں 104 اور گلگت بلتستان میں 41 کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اسی طرح کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر 2021 تک کورونا کے باعث پید اہونے والے نامساعد حالات کی وجہ سے بند رہیں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو