پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہبی تعلیمی تعاون بہت اہم ہے، عمران خان

پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہبی تعلیمی تعاون بہت اہم ہے، عمران خان

پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہبی تعلیمی تعاون بہت اہم ہے، عمران خان

پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے ایوان صدر کے مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباس نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے منظم اور پُراثر مذہبی تعلیمی نظام کے ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے اس شعبے میں بہترین طریقوں اور علم کے اشتراک کے لیے دو طرفہ تعاون پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ترکی کے غیرمعمولی دوطرفہ تعلقات پر مسرت کا اظہار کیا، جو کہ وسیع پیمانے پر مذہبی، ثقافتی، لسانی اور تعلیمی تعلقات کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے باہمی روابط اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ایرباس نے بھی وزیراعظم کو ترک قیادت کی جانب سے پرتپاک مبارکباد بھیجی اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ترکی کے مضبوط ارادے پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈاکٹر ایرباس کا دورہ دونوں ملکوں کی مذہبی تنظیموں کے درمیان تعلقات کی تعمیر اور فروغ میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو