کوئٹہ میں پڑھائی کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کوئٹہ میں پڑھائی کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کوئٹہ میں پڑھائی کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

 کوئٹہ کے امیر محمد دستی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر کے خلاف 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے تاہم ملزم اس سے قبل ہی فرار ہو چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے ماموں سے ابتدائی تفتیش کی گئی جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کو ان کے شوہر نے ہی گولی ماری تھی جس سے اس کی ہلاکت ہوئی۔

آمنہ بی بی کوئٹہ شہر کی رہائشی اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بی ایس ایجوکیشن کے پہلے سیمسٹر کی طالبہ تھی۔

مقتولہ کے والد جو کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں، نے میڈیا کو بتایا کہ آمنہ بی بی کی عمر 20 سال کے لگ بھگ تھی جن کی ایک سال قبل شادی کی گئی تھی۔ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی تاہم ایف ایس سی کے بعد  میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے کے بعد اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اوردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بی ایس ایجوکیشن میں داخلہ لیا۔

امیر محمد دستی پولیس اسٹیشن، جہاں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج ہے، کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی پولیس نے تحویل میں لی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو