حکومت نے دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے

حکومت نے دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے

حکومت نے دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ہنگامہ آرائی کے باعث فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں واقع اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے 26 مئی کو بھی بند رہیں گے۔

ایف ڈی ای نے 24 مئی کو اعلان کردہ چھٹی کے علاوہ اپنے دائرہ اختیار کے تحت تمام سرکاری اسکولوں کے لیے (آج) ایک اور چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، مزید تفصیلات صرف آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایف ڈی ای کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں گی۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ملک کے مختلف حصوں سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے باعث 25 اور 26 مئی کو تمام اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر نے بھی 26 مئی کو علاقے کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے بھی جمعرات کے روز ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو