تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، ماہرین

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، ماہرین

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، ماہرین

تعلیم اور ترقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھا جانا چاہیے تاکہ بچوں کو ان زبانوں میں سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں جنہیں وہ بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک ویبینار میں کیا گیا جس کا عنوان رول آف لینگویجز ان لرننگ اینڈ کاگنیٹیو ڈیولپمنٹ تھا، اس ویبینار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ماہرین نے مادری زبانوں کے فروغ پر زور دیا۔

ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ تعلیم میں یکساں نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے اور یکساں قومی نصاب (ایس این سی) اسی درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر فار لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی نے کہا کہ ہمیں پہلے زبان کو بطور مضمون پڑھانا چاہیے اور پھر اس زبان میں دیگر مضامین پڑھانے کا عمل شروع کرنا چاہیے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ قومی زبان میں یا مقامی زبانوں میں سائنس اور ریاضی جیسے مضامین کا ترجمہ کرکے علم کی تخلیق کا عمل، بالآخر قوم کو تعلیم اور سیکھنے کے بارے میں قومی موقف اختیار کرنے کی طرف لے جائے گا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو