کراچی میں تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھُل گئے

کراچی میں تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھُل گئے

کراچی میں تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھُل گئے

کراچی میں آج سے تمام تعلیمی اداروں نے معمول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سیلابی ایمرجنسی کی صورتِ حال کے باعث اسکول بند رکھے گئے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں سیلاب سے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ علاقے کی صورتِ حال دیکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے تھے تاہم کراچی میں آج سے تمام اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو