پرائمری سے مڈل تک کے امتحانات ملتوی

پرائمری سے مڈل تک کے امتحانات ملتوی

پرائمری سے مڈل تک کے امتحانات ملتوی

پشاور: خیبر پختون خوا کے صوبائی دارلحکومت سمیت صوبے کے 21 کورونا زدہ اضلاع کے پرائمری سے مڈل تک تعلیمی اداروں میں عید الفطر تک تعطیلات کے اعلان کے بعد 3 مئی سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی ہونے کے بعد محکمہ تعلیم حکام تعطیلات کے بعد سالانہ امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے گرانٹ کا انتظار

محکمہ تعلیم کے ایک با خبر زرائع نے بتایا ہے کے اس سال بھی بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے پرائمری سے مڈل تک کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ 3 سے 6 مئی 2021 تک مکمل کرنے اور 7 مئی تک نتائج جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم صوبے میں کورونا وبا میں شدت آنے کے بعد صوبے کے 21 اضلاع میں پرائمری سے مڈل تک اسکولوں میں عید الفطر تک کورونا تعطیلات دے دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان اضلاع میں پرائمری سے مڈل کے سالانہ امتحانات بھی ملتوی کر دے گئے ہیں۔

امتحانات ملتوی ہونے کے بعد اسکولوں میں زیر تعلیم بچے اور ان کے والدین بھی کشمکش میں پڑ گئے ہیں۔ اب جبکے پرائمری تک مڈل بند ہو چکے ہیں تو ایسے میں امتحانات کے لینے یا نہ لینے کا کوئی مثبت فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

مزید پڑھیں: بی آئی ایس ای کوہاٹ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام بھی چپ ہیں۔ دوسری جانب انہی اضلاع میں قائم نجی اسکولوں نے بچوں کو ہوم امتحانات کے لئے سوالیہ پرچے دے کر اپنی ماہانہ فیسیں بھی وصول کر لی ہیں اور زیادہ تر اسکولوں نے بچوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو