ڈاکٹر اطہر عطا نے جامعہ اردو کے نئے مستقل وائس چانسلر کے طور پر جوائننگ دے دی

ڈاکٹر اطہر عطا نے جامعہ اردو کے نئے مستقل وائس چانسلر کے طور پر جوائننگ دے دی

ڈاکٹر اطہر عطا نے جامعہ اردو کے نئے مستقل وائس چانسلر کے طور پر جوائننگ دے دی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر عطا نے 3 ماہ بعد کینیڈا سے کراچی پہنچ کر یونیورسٹی میں جوائننگ دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر اطہر عطا کو بطور وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری فروری کے پہلے ہفتے میں یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی تھی اور 22 فروری کو ان کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔

 تاہم اس دوران مسلسل تین ماہ تک وہ وزارت تعلیم سے جوائننگ کے لیے وقت مانگتے رہے جبکہ یونیورسٹی قائم مقام وائس چانسلر معاملات چلارہے تھے۔
صدر مملکت نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر عطا کی تنخواہ میں 5 لاکھ روپے اضافے کی بھی منظوری دی تھی جس کے بعد انکی مجموعی تنخواہ 12 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ تلاش کمیٹی کی سفارش میں وہ میرٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے تاہم وہ تین شارٹ لسٹڈ امیدواروں میں واحد امیدوار ہیں جن کے پرچے مطلوبہ تعداد میں ایچ ای سی کے تسلیم شدہ جرنلز میں شائع ہوئے ہیں۔

انہوں نے جامعہ کراچی کے ایچ اے جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو