عدالتی حکم پر ناصرہ خاتون جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر
عدالتی حکم پر ناصرہ خاتون جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر
کراچی:
عدالتی احکامات پر جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سے ہٹاکر ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔
حکومت سندھ نے عدالتی احکامات پر جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سے ہٹادیا ہے اور ان کی جگہ یونیورسٹی کی سینیئر ترین پروفیسر اور ڈین سائنس ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔
ناصرہ خاتون کی تقرری تاحکم ثانی کی گئی ہے۔ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا