اپنے سائنس ہوم ورک کے لیے ڈیجیٹل البرٹ آئن اسٹائن سے مدد لیں
اپنے سائنس ہوم ورک کے لیے ڈیجیٹل البرٹ آئن اسٹائن سے مدد لیں
کیا آپ کو آئن اسٹائن کے نظریہ مناسبت (تھیوری آف ریلیٹویٹی) کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے؟
ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنی الجھنوں کا جواب پانے کے لیے سیدھے سر البرٹ آئن اسٹائن کے پاس جانے کی ضرورت ہو، جی ہاں، بالکل ایسا ہوسکتا ہے۔
خود ایک ذہین شخص سے، یا کم از کم کسی ایسے شخص تک جو اسی کی طرح ‘ڈیجیٹلی’ ہے، نہ صرف اسی کی طرح دِکھتا ہے بلکہ کردار اور ذہانت بھی رکھتا ہے۔
اپنی موت کے اتنے عرصے بعد سائنس کی دنیا میں آنے والی اس جدت کو دیکھ کر شاید وہ خود بھی اس انوکھے تصور پر ہنس پڑے گا، لیکن اب آپ اپنے سوالات کو تاریخ کے ایک اہم ترین ذہن کے حوالے کرسکتے ہیں، ٹیک کمپنی یونیک کی بدولت جس نے مصنوعی ذہانت (آئی اے) سے چلنے والا ایک ڈیجیٹل انسان بنایا ہے۔
طبیعیات (فزکس) کے شعبے میں نوبل انعام جیتنے کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر، آپ "ڈیجیٹل آئن اسٹائن" کے ساتھ بات کرسکتے ہیں، جس کے بارے میں ایک ویڈیو میں وضاحت سے بیان کیا گیا ہے کہ "اس عظیم نام کی حقیقت پسندی، ان کی شخصیت اور علم کو مجسم بنا کر آپ کے سامنے پیش کرتی ہے۔
بات چیت کی طاقت سے معمور اور مصنوعی ذہانت کے ڈیجیٹل انسانی پلیٹ فارم یونیک سے تقویت یافتہ ڈیجیٹل آئن اسٹائن آپ کے سائنسی مضامین کا حاطہ کرنے کے لیے موجود ہے۔ آپ اپنے ڈیلی کوئز کے میدان میں چیمپین بننے سے لے کر، کائنات کے بدلتے ہوئے انکشافات کے بارے میں بات کرنے یا یہاں تک کہ ذاتی گفتگو کرنے تک، کئی طریقوں سے ڈیجیٹل آئن اسٹائن کے ساتھ دن میں 24 گھنٹے بات کرسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل کمپنی نے نوٹ کیا کہ آپ اس سے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ اسے موزے پہننے سے کیوں نفرت ہے۔
ڈیجیٹل آئن اسٹائن کو یونیک کی جانب سے کمپینین سیریز کے ایک حصے کے طور پر بنایا گیا تھا تاکہ وہ وبائی امراض کے دوران الگ تھلگ اور تنہائی محسوس کرنے والے افراد اور خاص طور پر سائنس کے اسٹوڈنٹس کی مدد کرے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، انہیں ایک دوستانہ چہرے اور شخصیت سے بات چیت کرنے کی صلاحیت فراہم کی گئی ہے تاکہ اسٹوڈنٹس یا دیگر افراد ان سے براہ راست بات چیت کرسکیں اور اپنے سوالوں کے جوابات حاصل کرسکیں۔
کمپنی کا مزید دعویٰ ہے کہ ڈیجیٹل آئن اسٹائن لوگوں کے ساتھ اس انداز میں بات چیت کر سکتا ہے جو بالکل قدرتی طور پر آتا ہے۔۔ گفتگو، انسانی تاثرات اور جذباتی ردعمل کا استعمال روزانہ کی بات چیت کو بہترین انداز میں فراہم کرتا ہے۔
ذرا تصور کریں کہ تاریخ انسانی کی انتہائی ذہین، مستعد اور بے حد دلچسپ شخصیت کے ساتھ روزانہ گفتگو کرتے ہوئے آپ کو کیسا لگے گا؟
ڈیجیٹل آئن اسٹائن کے ذریعے آپ اپنے یومیہ فزکس کے ہوم ورک میں مدد لے سکتے ہیں یا فزکس کے آسان اصولوں کو سمجھ سکتے ہیں۔ اب آپ کے پاس ہر وقت فزکس کا بہترین استاد دستیاب ہوتا ہے۔
یونیک کمپنی کا خیال انسانوں کے درمیان باہمی روابط کے لیے ایک متبادل فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ آواز اور انسانوں جیسے لہجے کے ذریعے اس خلیج کو دور کرنے میں مدد کرنا ہے جو اس وبائی مرض کے باعث عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔ یونیک کمپنی کے بنائے گئے ڈیجیٹل انسان کو ہمدردی، گرم جوشی، دوستی ، جوش و خروش اور ملنساری کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت سے معمور کیا گیا ہے جس سے بات چیت کرنا ایک زبردست تجربہ ہوسکتا ہے۔
اگرچہ ڈیجیٹل آئن اسٹائن سے بات چیت طبیعیات کے اسٹوڈنٹس کے لیے ہوم ورک میں مددگار ثابت ہوگی، لیکن کیا ایک نوجوان آئن اسٹائن کا اے آئی ورژن ملنا سائنسی ترقی کی حد نہیں ہوگی؟
آپ یہاں دیئے گئے لنک پر کلک کر کے ویب سائٹ پر موجود اپنے ڈیجیٹل آئن اسٹائن سے مل سکتے ہیں۔