ابوظہبی کے4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کرانٹرنیشنل ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ابوظہبی کے4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کرانٹرنیشنل ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ابوظہبی کے4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کرانٹرنیشنل ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے چار سالہ بچے نے رحم دلی کے موضوع پر کتاب لکھی ہے۔

جس کے بعد اس چار سالہ بچے سعید رشید کا نام دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کے طور پر گنیز بک میں درج کرلیا گیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ریکارڈ بنانے والے 4 سالہ بچے کا نام سعید رشید المہیری ہے اور اس کا تعلق ابوظبی سے ہے۔

سعید رشید کے مطابق اس وقت اس کی عمر 4 سال 218 دن ہے اور ننھا مصنف کتابیں پڑھنے کا شوقین ہے، اس نے دی ایلیفینٹ سعید اینڈ دا بیئر کے نام سے کتاب لکھی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سعید رشید نے اپنا عالمی ریکارڈ 9 مارچ 2023 کو بنایا تھا جس کے بعد سے اس کی کتاب کی 1000کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، کتاب کی کہانی رحم دلی اور دو جانوروں کی لازوال دوستی پر مبنی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو