پاکستان میں کیمبرج سمیت 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے

پاکستان میں کیمبرج سمیت 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے

پاکستان میں کیمبرج سمیت 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے۔

اس ضمن میں وفاقی تعلیمی بورڈ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوموار 15 مئی کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گاجبکہ ملتوی ہونے والے دیگر پرچوں کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے کیمبرج کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے موجودہ ملکی حالات اور غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر جمعرات کو بھی پاکستان میں ہونے والے اے اور او لیول کے پرچے منسوخ کر دیے ہیں۔

ترجمان برٹش کونسل کے مطابق جمعرات کو او لیول اور اے لیول کا پرچہ نہیں ہوگا،اس سے قبل بدھ کے روز ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کیے گئے تھے، اب جمعرات کو بھی صبح اور دوپہر میں ہونے والے پرچے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق منسوخی کے سبب اب ان مذکورہ مضامین کے پرچوں کے نتائج کی ایوریج مارکنگ کی جائے گی اور اسی مضمون کے دیے گئے دوسرے پرچوں کی بنیاد پر نتیجہ جاری ہوگا۔

برٹش کونسل کے مطابق منسوخ شدہ پرچوں کے نتائج اور گریڈنگ سے متعلق تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو