کراچی کے طالبِ علم نے بورڈ کے پیپر میں علی ظفر کا گانا لکھ دیا

کراچی کے طالبِ علم نے بورڈ کے پیپر میں علی ظفر کا گانا لکھ دیا

کراچی کے طالبِ علم نے بورڈ کے پیپر میں علی ظفر کا گانا لکھ دیا

  کراچی میں ایک طالب علم نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ ویڈیوپیپرز چیک کرنے والے ٹیچر کی جانب سے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

 

 

یہ وائرل وڈیو وٹسُ ایپ میں موسول ہوئی۔ میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں physics نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو physics تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر پڑھائ کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔ 😇 pic.twitter.com/vjl4Mbo5Pw

— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 27, 2022

 

وائرل ہونے والی ویڈیو میں امتحان کی کاپیاں چیک کرنے والے ٹیچر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کراچی کے فرسٹ ایئر کے طالبِ علم کے فزکس کے پیپرز چیک کر رہے ہیں۔

اس دوران اُن کے پاس ایسی کاپی آئی ہے جس میں باقاعدہ طور پر گلوکار علی ظفر کا مشہور گانا ’جھوم جھوم‘ لکھا ہوا ہے۔

پیپرز چیک کرنے والے استاد کی جانب سے کاپی میں طالبِ علم کی جانب سے لکھے گئے گانے اور مختلف جملے پڑھ کر بھی سنائے جا رہے ہیں۔

طالبِ علم کی جانب سے گانا لکھنے سمیت باقاعدہ میوزک بھی لفظوں میں لکھا گیا ہے اور پیپر کے مشکل آنے سے متعلق بھی شکوہ کیا گیا ہے۔

 

 

نہایت معزرت کے ساتھ۔ میں موجودہ تعلیمی نظام پر یقین نہیں رکھتا۔ https://t.co/Be13WRsE3E

— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 28, 2022

 

اس ویڈیو کو گلوکار علی ظفر نے بھی اپنی سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا ہے اور ساتھ میں کہا ہے کہ 'یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں، اگرچہ دیکھا جائے تو  فزکس  تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے،  لیکن پھر بھی طلبہ کو چاہیے کہ پڑھائی کے وقت پڑھائی کریں اور اساتذہ کا احترام کریں'

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو