اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

کمپیوٹر پروگرامنگ پر اگرچہ تمام کوڈنگ اور اسکرپٹنگ انگریزی زبان میں ہوتی ہے تاہم اب اردو بولنے اور لکھنے پڑھنے والے افراد کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے کہ اب آپ جاوا اسکرپٹ کو اردو میں بھی لکھ سکتے ہیں۔

اس کارنامے کو سر انجام دینے سے قبل اسد میمن کے ذہن میں یہی سوال تھا کہ کیا آپ کو جاوا اسکرپٹ میں متغیرات (اینالوجی) اور کوڈز کو سمجھنے اور یاد رکھنے میں مسئلہ درپیش ہے؟

اب اردو میں کریں پروگرامنگ:

کیا یہ سننے میں کوئی اچنبھے کی بات لگتی ہے؟

پروگرامنگ ِان اردو کا مطلب ہے آپ پروگرامنگ کے کوڈز کو اب اردو زبان میں بھی تحریر کرسکتے ہیں۔

اس عمل کو سمجھنے کے لیے ذیل میں کچھ مثالیں دی گئی ہیں جن کا بغور جائزہ لینے سے آپ کے لیے اس عمل میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔ 

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

 نہیں، یہ اصل منظر نامہ نہیں ہے۔

اس کے بجائے رومن اردو کے اسلوب کو جو ہم عام طور پر اپنے پیاروں اور لواحقین کو ٹیکسٹ پیغامات لکھنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معمولات میں استعمال کرتے ہیں، پروگرامر کو اس میں ماہر بنانے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

 پروگرامنگ کی زبان سیکھنے اور سمجھنے کے اس دوستانہ طریقے کے پیچھے کون ہے؟

اس غیر روایتی خیال کے پیچھے بڑے پیمانے پر ایک اعلیٰ دماغ رکھنے والے، پاکستانی کمپیوٹر سائنٹسٹ اسد میمن ہیں جنہوں نے طویل عرصے کی ذہنی سوچ بچار کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ان کا نقطہ نظر جنوبی ایشیا کے طلبا کو اردو میں پروگرامنگ کے قابل بنانا اور ایسے نوجوان بچوں کی ایک بڑے میدان میں کھیلنے کی اجازت دینا تھا جو پروگرامنگ کی دنیا میں نئے نئے وارد ہوئے ہیں۔

اسد میمن کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے بنیادی خیال یہ ہے کہ نوجوان بچوں یا پروگرامنگ میں نئے آنے والے لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔

آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ایسا اسکرپٹ ایجاد کرنا اتنا ضروری تھا جو اردو زبان میں پروگرامز کو ممکن بناتا ہے؟

متعدد پسماندہ اور نادار طلباء جو اپنی مالی رکاوٹوں کی وجہ سے یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں نہیں جا سکتے ہیں لیکن وہ تکنیکی چیزوں کو جلدی سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھنے کی طرف مائل ہیں۔ اس پروگرام کے بننے سے انہیں اردو اسکرپٹ کی مدد سے کمپیوٹر پروگرامنگ میں عبور حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔

اردو اور فارسی کے دائیں سے بائیں جانب کے تحریری اسلوب پروگرامنگ کی دنیا میں آر ٹی ایل (رجسٹر ٹرانسفر لینگویج) کے لیے ترمیم اور پڑھنے میں خاصے مشکل ہیں۔ اس طرح اسد میمن نے آر ٹی ایل کو سمجھنے کے  ایک رومن جیسا اردو اسکرپٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو

لیے زیادہ قابل انتظام ہو۔

آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ جب ایک نظام خود ساختہ اسکرپٹ کی تشریح نہیں جانتا ہے تو پھر چیزیں کیسے اچھے انداز میں کام کرتی ہیں؟

کوڈ اردو اسکرپٹ میں لکھا گیا ہے جو بنیادی طور پر خود جاوا اسکرپٹ ہے۔

پروگرامنگ کے نظام کی زبان میں متعدد ردوبدل کیے گئے ہیں تاکہ اس کے مطابق اس کی ترجمانی ہو سکے اور اس پر عملدرآمد کرنے کے لیے انڈیکیٹنگ کوڈز کو سمجھا جائے۔

یہ اردو اسکرپٹ سے جاوا اسکرپٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور پھر آپ کے کوڈ کے مطابق متعلقہ نتائج اسکرین پر دکھائے جاتے ہیں۔

اس عمل کو ٹرانسپائلنگ کہا جاتا ہے، جس سے ماخذ کوڈ کو ایک زبان سے دوسری زبان میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جس میں ایک مخصوص سطح کی تجرید ہوتی ہے۔

اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ جاوا اسکرپٹ کے فریم ورکس کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جیسے ری ایکٹ، انڈراسکور، جے کیوئری وغیرہ۔

یہ تجربہ کار پروگرامرز کے لیے نہیں ہے، لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں؟

اگر آپ ایک ماہر اور ہنر مند پروگرامر ہیں تو آپ اسے آسانی سے نہیں سمجھ پائیں گے۔ یہ نوزائیدہ ذہنوں اور ان پُرجوش طالب علموں کے لیے ہے جو پروگرامنگ کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھائیں گے۔

یہ نئے پروگرامرز کے لیے کور میں ویری ایبل کی اینالوجی کو سمجھنے میں مدد کرے گا۔ اس حوالے سے ہم آپ کو تفصیل سے سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ آئیے ذرا اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

سب سے پہلے آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ باکس کی اینالوجی کیا ہے، کنسول اور لاگ کیا ہے؟

اس کے بجائے اگر آپ اردو اسکرپٹ کے ساتھ نیو بائیز کو سکھاتے ہیں تو آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کتنا آسان ہے۔

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

نیا پروگرامر آسانی سے ویری ابل اور باکس اینالوجی کو سمجھ سکتا ہے۔

 رکھو، وہاں سب سے پہلے "نام" کے عنوان سے ایک خانہ بنانا ہے جس میں رکھو کا آپشن ہوتا ہے اور ہم اس میں "احمد" ڈالیں گے تو نتیجہ ہمارے سامنے ہوگا۔

دیکھا؟

یہ ایک طرح سے اینالوجی کو سمجھنے کے لیے ایک مثال ہے۔

آپ خود اسے کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔؟

یہاں کلک کریں اور اردو میں کریں پروگرامنگ۔

ذیل میں دی گئی مثالوں کو دیکھیں جس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔

فار اِیچ:

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

اِف ایلس:

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

وائل:

اب جاوا اسکرپٹ کو اردو میں لکھنا بھی ممکن

یہ پروگرام ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور گرائمر کی مختلف اصلاحات، درستی اور منطق کی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ نئے سیکھنے والوں کو اس پروگرام سے خاصی حد تک مدد ملے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو