بی بی اے کے بعد کیریئر کے مواقع

بی بی اے کے بعد کیریئر کے مواقع

بی بی اے کے بعد کیریئر کے مواقع

 بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن، جو بی بی اے کے نام سے مشہور ہے ان طلباء کے لیے کیریئر بنانے کا سب سے پُرجوش آپشن بن گیا ہے جو مینیجمنٹ کے شعبے میں کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں۔

اس کورس میں متعدد پہلوؤں کا جائزہ لے کر ایک تعارف پیش کیا گیا ہے جو پیداواری کاروباری انتظام کا حصہ بنتے ہیں اور طلبا کو مستقبل کے کارپوریٹ لیڈرز بنانے کے لیے انہیں ایک بہترین راہ پر گامزن کرتے ہیں۔

اگر آپ نے حال ہی میں بی بی اے کیا ہے اور سوچ رہے ہیں کہ آگے کیا کرنا ہے تو آپ اپنے سوالوں کے جوابات کے لیے یقیناً درست جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

اس بلاگ میں ہم مستقبل کے ملازمت کے امکانات سے لے کر ہر اُس چیز کا احاطہ کرنے جارہے ہیں جو بی بی اے کرنے کے بعد آپ کو کیریئر کی منصوبہ بندی کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

بی بی اے کرنے کے بعد اپنے کیریئر کا منصوبہ کیسے بنائیں؟

اپنے مستقبل کو روشن اور فائدہ مند بنانے کے لیے بی بی اے کرنے کے فوراً بعد ایم ایس آفس اور ایم آئی ایس (مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) میں فوری سرٹیفکیشن کورس ضرور کریں جو آگے چل کر آپ کے بہت کام آئے گا۔

بی بی اے کی ڈگری کے ساتھ ساتھ ان سافٹ ویئرز کا علم آپ کے اعتماد کو بڑھائے گا اور کارپوریٹ ورلڈ میں جانے کے لیے آپ کو تیار کرے گا۔

اس سے آپ کی ہنرمندی اور مہارت میں بھی اضافہ ہوگا اور آئندہ مارکیٹ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آپ کو موثر بنائے گا۔

اس کے علاوہ آپ کو روزانہ اخبار پڑھنے کی عادت بنانی چاہیے، اپنے ہم مرتبہ گروپ کے ساتھ اجتماعی بات چیت میں حصہ لینا اور مارکیٹ کے حالیہ رجحانات کے ساتھ  خود کو اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔

بحیثیت ایک مینیجمنٹ کے طالب علم کے آپ کو مواصلات یعنی کمیونیکیشن کا فن سیکھنا چاہیے اور مارکیٹ کی حالیہ پیشرفت کی رفتار کے مطابق کام کرنا چاہیے۔

یہ نہ صرف آپ کے سی وی کو مضبوط بنائے گا بلکہ ایک واضح سوچ کے ساتھ آپ کو مینیجمنٹ کے شعبے میں پوسٹ گریجویشن کرنے کی بھی اجازت دے گا۔

اس کے علاوہ بی بی اے کرنے والے طالب علم اپنے جذبے، دلچسپی اور قابلیت کے مطابق ماس کمیونیکیشن، ایونٹ مینیجمنٹ، اینیمیشن اور انگلش اسپیکنگ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے مختصر مدت کے ڈپلوما کورسز کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

ماسٹر ان مینیجمنٹ اسٹڈیز (ایم ایم ایس)

ایم بی اے کے لیے ماسٹر ان مینیجمنٹ اسٹڈیز (ایم ایم ایس) بھی ایک متبادل آپشن ہے۔ ایم ایم ایس کورس کا وقت بھی 2 سال ہے اور یہ سرکاری طور پر تسلیم شدہ یونیورسٹیز کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے۔

اس کورس میں شامل ہونے کے لیے بنیادی اہلیت کا معیار کسی بھی شعبے میں50 فیصد نمبروں کے ساتھ گریجویشن ڈگری کا ہونا لازمی ہے۔ گریجویشن کے آخری سال کے طلباء بھی اس کورس میں شامل ہونے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایم ایم ایس بطور کورس طلباء کو انتظامی امور کی مہارت سیکھنے اور مختلف سطحوں پر کاروباری سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ کورس کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بھی بے حد معاون ہے۔ اس کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد آپ ایک بہترین تنخواہ کے پیکج کے ساتھ قابل احترام انتظامی عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں۔

بی بی اے گریجویٹس کے لیے کام کرنے کے شعبے

بی بی اے کرنے کے بعد آپ اپنی اہلیت، دلچسپی اور مہارت کے سیٹ پر انحصار کرتے ہوئے درج ذیل شعبیہ جات میں کام کرسکتے ہیں۔

انٹرپرینیورشپ۔

فنانس اینڈ اکائونٹنگ مینیجمنٹ۔

ایچ آر مینیجمنٹ۔

مارکیٹنگ مینیجمنٹ۔

سپلائی چین مینیجمنٹ۔

ٹورازم مینیجمنٹ۔

مینیجمنٹ کے پیشے میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ایک حتمی بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ آپ کو متوقع مواصلات کی مہارت، مسائل کو حل کرنے کی مہارت اور فوری فیصلہ سازی کی مہارت پر عبور حاصل کرنا ہوگا۔ ان مہارتوں کی مدد سے آپ اس میدان میں کثیرالجہتی ترقی کرسکیں گے۔

بی بی اے کے بعد ملازمت اور کیریئر کے مواقع

انتظامی امور کے شعبے میں جانے کے ہر خواہش مند فرد کے لیے چاہے وہ کوئی طالب علم ہو یا پیشہ ور افراد ہوں، انہیں ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ترقی پانے اور آگے بڑھنے کے لیے مینیجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں انتظامی مہارت سب سے اہم چیز ہے۔

اس کے علاوہ، ایم بی اے گریجویٹ ہونے کے ناطے آپ کو دستیاب وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور متعلقہ کاروبار کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مددگار نکات کے بارے میں بھی جاننا چاہیے۔

ایک طرف آپ کو کسی کمپنی کے اکاؤنٹنگ، فنانس، مارکیٹنگ اور تکنیکی پہلوؤں کو سنبھالنے کے لیے ضروری امور کو جاننا ہوگا اور دوسری طرف آپ کو غیر معمولی لوگوں کی انتظامی امور میں مہارت کے ساتھ اہم اسٹریٹجک فیصلے کرنے میں بھی مہارت حاصل کرنی چاہیے۔   

بی بی اے کی ڈگری رکھنے والوں کے لیے نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع

نجی شعبے کی کمپنیاں مسابقت پذیر ہوتی ہیں یعنی یہاں مقابلے کا رجحان بہت زیادہ ہوتا ہے، جس میں آپ کو روزانہ کے مارکیٹ کے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ جلدی سے مسئلے کو حل کرنے اور فیصلہ سازی کی مہارت کی مدد سے آپ نجی شعبے میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نجی کمپنیوں کے ذریعہ انتظامی پیشہ ور افراد کو پیش کیا جانے والا تنخواہ کا پیکیج بہت زیادہ ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کو بی بی اے کرنے کے بعد کسی نجی شعبے کے ادارے میں ملازمت ملتی ہے تو آپ کو ایک پُرکشش تنخواہ ملنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ متعدد شعبہ جات میں آپ کو ماہانہ پینتیس سے چالیس ہزار روپے تک کی تنخواہ مل سکتی ہے۔ مندرجہ ذیل کچھ انڈسٹریز یا شعبے ایسے ہیں جہاں ایم بی اے گریجویٹ کام کرسکتے ہیں۔

ایڈورٹائزنگ۔

ایوی ایشن۔

بینکنگ۔

کنسلٹنسی۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ۔

انٹرٹینمنٹ۔

فنانس۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)۔

انشورنس۔

میڈیا۔

آف لائن مارکیٹنگ۔

مینوفیکچرنگ۔

اگر آپ بی بی اے کے ڈگری ہولڈر ہیں جو اہم امور، منصوبہ بندی اور وسائل اور ڈیٹا کرچنگ کا انتظام کرنے میں بہت اچھے ہیں تو آپ کا اس شعبے میں روشن مستقبل ہوگا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو