پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

پاکستان میں بزنس ڈگری کی پیش کش کرنے والی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست درج ذیل ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز، لاہور

سلیمان داؤد اسکول آف بزنس (ایس ڈی ایس بی) جسے 1986 میں قائم کیا گیا لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمس ) کے اسکولوں میں اولین ادارہ تھا۔ جہاں ایک چیلنجنگ اور متعلقہ نصاب کی ضرورت نے علم کے حصول کے لیے روایتی لیکچرز کی بجائے کیس اسٹڈیز کے استعمال کی تجویز پیش کی گئی۔ یہ بزنس اسکول متعدد تعلیمی مضامین میں انڈرگریجویٹ ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے درجے کے لیے ڈگریز پیش کرتا ہے۔

پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی

ملک میں بزنس اسکولوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باوجود آئی بی اے نے مینیجمنٹ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں اعلیٰ درجے کی معیاری تعلیم کی فراہمی کے ایک بہترین ادارے کی حیثیت سے اپنی ساکھ برقرار رکھی ہے۔

آئی بی اے نے شروع میں اپنا ایم بی اے کا پروگرام صرف دن کے اوقات میں پڑھنے والے اسکالرز کے لیے پیش کیا تھا، تاہم سن 1957 میں متعدد ورکنگ ایگزیکیٹوز اور مینیجرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شام کے اوقات میں ایک پروگرام شروع کیا گیا جو پارٹ ٹائم بزنس اسٹڈیز کے ذریعے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ اس ادارے نے 1982 میں تین سالہ بی بی اے (آنرز) پروگرام متعارف کرایا جسے اب چار سالہ بی بی اے پروگرام کی صورت میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

اقرا یونیورسٹی، کراچی

اقرا یونیورسٹی حکومت سندھ کے ذریعہ چارٹرڈ ہونے والی ملک کی ایم نامور درس گاہ ہے جس کے سندھ حکومت کے سن 2000 کے آرڈیننس نمبر VI کے تحت پورے پاکستان میں کیمپس تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں اور غیر ملکی یونیورسٹیز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ یہ درس گاہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول کے وسیع اور متنوع کورسز کے ساتھ ساتھ بزنس اینڈ مینیجمنٹ سائنسز میں بین الاقوامی سطح کے پی ایچ ڈی پروگرام بھی پیش کرتی ہے۔

پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس، لاہور

پاکستان کا یہ نامور تعلیمی ادارہ وسیع درسی شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور متعدد سطحوں پر کیریئر پروگرام پیش کرتا ہے جن میں پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشن، انڈرگریجویٹ اسٹڈیز، گریجویٹ اسٹڈیز اور بزنس اینڈ مینیجمنٹ اسٹڈیز کے شعبے میں پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز شامل ہیں۔ این سی بی اے اینڈ ای، بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ایم فل اور ایم ایس کی ڈگریز بھی پیش کش کرتا ہے۔

پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی

زیبسٹ کے نام سے معروف، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کے پروگرامز پڑھائے جاتے ہیں جو کہ نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل (این بی ای اے سی) سے منظور شدہ ہیں۔ جو طلبا زیبسٹ سے اپنی بی بی اے کی  کی ڈگری مکمل کرتے ہیں انہیں اے سی سی اے کے امتحانات میں ایف ون، ایف ٹو، ایف تھری اور ایف فور کے پرچوں میں رعایت دی جاتی ہے۔

پاکستان کی 5 بہترین بزنس اینڈ مینیجمنٹ یونیورسٹیز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو