اسکول میں ماسک پہننے میں طلبا کی مدد کا طریقہ

اسکول میں ماسک پہننے میں طلبا کی مدد کا طریقہ

اسکول میں ماسک پہننے میں طلبا کی مدد کا طریقہ

اساتذہ کو نئے تعلیمی سیشن میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں نئے معمولات، پیٹرنز اور روابط شامل ہیں، سب سے مشکل چیلنج اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ نوجوان طلبا اسکول جاتے ہوئے باقاعدگی سے ماسک پہنتے رہیں۔

دنیا بھر کی حکومتوں اور محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران ایس او پیز کے طور پر کچھ قواعد و ہدایات مرتب کی ہیں جن پر سب کو عمل کرنا ہے۔

تاہم، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ والدین کیسے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کا بچہ اسکول کے اوقات میں اپنے چہرے سے ماسک نہیں ہٹاتا ہے۔

کچھ ممالک میں نوجوان طلبا کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن مڈل اسکول کے طلبا جو وائرس کی پکڑ میں آسانی سے آ سکتے ہیں وہ سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ ان کے لیے چہرے کو مسلسل ماسک سے ڈھانپے رہنے سے ان کی پڑھائی پر توجہ کم ہوجاتی ہے اور وہ مسلسل ماسک پہننے کے عمل سے چِڑ بھی سکتے ہیں۔

نوجوان طلباء اپنے معمولات کے دوران یہ بھول بھی سکتے ہیں کہ وہ اسکول کے احاطے میں رہتے ہوئے ماسک پہنے رہیں۔ یہاں حکمت عملی کی ایک فہرست ہے جو آپ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر طلباء کے لیے ماسک  پہننے کو عمل کو یقینی بنانے کے لیے کام میں لا سکتے ہیں۔

ایک مفید بیگ:

دوستوں کے ساتھ اسٹیشنری بانٹنے کے بجائے ہر طالب علم کے پاس ایک عدد "مفید بیگ" ہونا چاہیے جہاں ان کے پاس اسپیئر پینسل، شارپنر اور ایریزر وغیرہ موجود ہوں۔

اساتذہ ان اشیاء کی فہرست ہر طالب علم کے لیے ایک مفید بیگ بنانے کے لیے بھیجنا پسند کرسکتے ہیں۔

یاد دہانی کے نوٹس:

والدین اپنے بچوں کے لیے نوٹس، کارڈز اور یاد دہانی کرانے والے ٹیگ تشکیل دے سکتے ہیں تاکہ وہ اسکول میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، دن میں کئی بار ہاتھ دھونے، صاف کرنے اور ماسک پہننے کے طریقوں سے آگاہ رکھیں اور یاد دلائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین اپنے بچے کی نوٹ بک پر تمام ایس او پیز کا ایک خاکہ بھی لکھ سکتے ہیں۔

اساتذہ کی رائے:

اساتذہ طلبا کو انعامات دے سکتے ہیں، اگر طلباء کلاس روم میں ایس او پیز کی پیروی کرتے ہیں تو اس عمل کی خوشی منا سکتے ہیں اور والدین کو روزانہ کی بنیاد پر بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی آراء بھیجتے ہیں۔

اساتذہ اپنے طلبا سے روزانہ جو سوالات پوچھنا چاہیں وہ ذیل میں دیئے جارہے ہیں۔

 

  • آج آپ نے کیا مثبت اثر مرتب کیا؟
  • آج کس چیز نے مجھے مسکرانے کی طرف راغب کیا؟
  • کیا آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے؟
  • ہم اس سال مل جُل کر کیسے کام کرسکتے ہیں؟

خاص طور پر اساتذہ کے لیے اس حوالے سے یہ امر انتہائی ضروری ہے کہ وہ اپنے ذاتی تجربات طلباء کے ساتھ بانٹیں کہ جب وہ ماسک پہنتے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے۔

اساتذہ بھی اپنے طلبا سے ماسک پہننے کے دوران اپنی پریشانیوں، خدشات اور دشواری کا اظہار کرنے کو کہیں۔

صبح کی ملاقات:

صبح کی میٹنگ میں بچوں کو متحرک کرنے میں اساتذہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہاں کچھ سوالات دیئے جارہے ہیں جو اساتذہ اپنے طلبا سے پوچھ سکتے ہیں۔

  • ماسک پہننا کتنا ضروری ہے؟
  • ہم ماسک کیوں پہنتے ہیں اور یہ ہماری حفاظت کیسے کرتا ہے؟
  • آپ کون سے سپر ہیرو کا ماسک پہننا پسند کریں گے؟
  • کیا آپ کاغذ، شکلیں اور ڈیزائن استعمال کرکے اپنے ماسک کو ڈیزائن کرسکتے ہیں؟ 

تھیم ویکس یا موضوعاتی ہفتہ:

ابتدائی چند مہینوں کے لیے تھیم ویکس یا موضوعاتی ہفتوں کے آئیڈیا کو متعارف کرانا طلباء کو ماسک کے ساتھ گزارے جانے والے دن کی مشکل کو دور کردے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات طلبا کی توجہ کی سمت بدلنے سے مدد مل سکتی ہے۔ اساتذہ کو بچوں کے لیے پسندیدہ رنگ کا ہفتہ، جنگل کا ہفتہ، سمندر کا ہفتہ، میرا دوست کا ہفتہ اور میوزک ویک وغیرہ متعارف کروا کر خیالات اور تصورات پر کام کرنا چاہیے اس سے نہ صرف طلبا کی دلچسپی قائم رہے گی بلکہ وہ مثبت سرگرمیوں میں بھی مشغول ہوں گے۔

اس طرح کی مثبت اور دلچسپ سرگرمیاں طلباء میں پائے جانے والے اندرونی اضطراب اور تناؤ کو بھی کم کرتی ہیں۔

ٹیچنگ کے دوران آپ کا وقت مبارک رہے!

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو