پڑھائی کے لیے بہترین ملک کا انتخاب

پڑھائی کے لیے بہترین ملک کا انتخاب

پڑھائی کے لیے بہترین ملک کا انتخاب

آپ کی زندگی کا سب سے مشکل اور پیچیدہ قدم بلا شبہ اپنے مستقبل کے کیریئر کا انتخاب کرتے ہوئے اٹھایا جاتا ہے کیونہ یہ ایک قدم آپ کی اگلی ساری زندگی کے معاشی اور سماجی معاملات کی راہ ہموار کرتا ہے۔

زمانہء طالب علمی کے وسطی عرصے میں جب بیچلر یا ماسٹر کی ڈگری کے لیے فیصلہ لینا مشکل ہو جاتا ہے تو اس وقت غور کرنے کے لیے آپ کے پاس پڑھائی کے آپشنز کی ایک صف موجود ہوتی ہے جس سے اپ استفادہ کرسکتے ہیں۔

در حقیقت آپ اور آپ کے مطالعاتی پروگرام کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ عملی طور پر جو پیش  آتی ہے وہ  بہت سارے آپشنز میں سے اپنے لیے کوئی خاص آپشن لینے کی ہے۔

ظاہر ہے آپ کے اردگرد مواقع کا ایک وسیع منطقہ ہے جو بعض اوقات طلباء کے لیے تذبذب کا باعث بھی بنتا ہے تاہم آپ کو جلد ہی کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپ کا زندگی کا یہ سب سے بڑا قدم کس سمت اٹھے گا۔ 

اپنے مستقبل کے لیے سب سے مشکل اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ذہن میں رکھنے کے لیے یہاں ایک  فہرست دی جارہی ہے جس کی روشنی میں اپ اپنا انتہائی اہم قدم اٹھانے سے قبل اپنے لیے بہترین فیصلہ کرسکتے ہیں۔

  پسندیدہ شعبہ :

پڑھائی کے لیے بہترین ملک کا انتخاب

ہر کسی کو بچپن سے ہی کچھ نہ کچھ بننے کا شوق ہوتا ہے جو آگے چل کر آپ کا مقصدِ حیات بن جاتا ہے تاہم وہاں پہنچنے سے قبل بھی اپ کو تعلیم و تربیت کے کئی مراحل کو عبور کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے کیریئر کو بنانے کے لیے شعبے کا انتخاب انتہائی اہم ہے۔    

ہر طالب علم کے ذہن میں کچھ نہ کچھ ہوتا ہے جب وہ آپشنز کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کرتا ہے یعنی کوئی ایسا شعبہ جس میں آگے بڑھنے کے لیے وہ درخواست دینا چاہتا ہے۔

جو بات زیادہ تر طلباء کے ذہن میں نہیں ہے وہ در حقیقت یہ ہے کہ بیرون ملک بہت ساری یونیورسٹیز ہیں جو بیچلر اور ماسٹرز کے لیے انٹر ڈسپلنری پروگرام پیش کرتی ہیں۔ تو کیوں نہ آگے بڑھنے سے قبل ان یونیورسٹیز اور ممالک کی فہرست پر ایک نظر ڈال لی جائے۔

یہ ممالک کچھ مخصوص شعبہ جات میں مہارت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، جیسے۔۔۔

 فرانس میں فنانس

جرمنی میں معاشیات

یوکے میں صحت عامہ

اسپین میں مارکیٹنگ

امریکہ میں ہیلتھ سائنسز

:  جہاں آپ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

پڑھائی کے لیے بہترین ملک کا انتخاب

 یہ ممکن ہے کہ آپ کے ذہن میں پہلے سے ہی ایسی کوئی جگہ موجود ہو جہاں آپ تعلیم حاصل کرنے اور منتقل ہونے کا خواب دیکھتے ہوں۔ تاہم یہاں یہ بھی ممکن ہے کہ آپ فی الوقت یہ فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہوں کہ ان شارٹ لسٹڈ مقامات میں سے کوئی ایک مقام ایسا ہے جہاں آپ انگلی رکھ کر یقین کے ساتھ کہ سکیں کہ ہاں مجھے یہاں جانا ہے۔

ہم آپ کو کہیں بھی جانے سے قبل کچھ تحقیق کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کہ آیا آپ جس ملک یا شہر کو اپنی مزید پڑھائی کے لیے منتخب کرچکے ہیں اور جلد ہی وہاں جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو اس میں آپ کی فطرت، آپ کے ملک و  قوم کی ثقافتی اقدار اور آپ کی خواہش کے مطابق چیزیں موجود ہیں۔

کہیں بھی جانے سے قبل آپ کو اپنے مطالعاتی پروگرام کی قسم، سہولیات، سفر، لاگت اور اس ملک یا شہر کے موسم اور آب و ہوا کے بارے میں بھی معلوم کرنا چاہیے۔

یونیورسٹی کی درجہ بندی :

پڑھائی کے لیے بہترین ملک کا انتخاب

بہترین یونیورسٹیز کی تلاش کے لیے آپ آن لائن معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں، اس طرح آپ کو اپنے لیے مناسب ترین یونیورسٹی کا فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔   

انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسی متعدد ویب سائٹس ہیں جو پوری دنیا کی یونیورسٹیز کو بین الاقوامی درجہ بندی فراہم کرتی ہیں جبکہ مقامی یونیورسٹیز کے بارے میں جاننے کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی درجہ بندی کو چیک کریں۔

اس کے علاوہ یونیورسٹیز کو متنوع عوامل کی بنا پر درجہ دیا جاتا ہے جس میں تعلیمی کارکردگی، ماحولیات، تعلیمات اور سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔

متعدد تنظیموں نے بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹیز کی رینکنگ ویب سائٹ بنائی ہے جو مختلف پیمانوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تئیں اعلیٰ انسٹی ٹیوٹس کی لسٹ بناتے ہیں۔ اس سے آپ کو اعلیٰ اور بہترین یونیورسٹی کے انتخاب میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ  آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ یونویرسٹیز کی غیر سرکاری درجہ بندیاں بھی ملیں گی، جیسے وکی پیڈیا پر یونیورسٹیز کی رینکنگ کے بارے میں اپ کو خاصی معلومات مل جائیں گی مگر چونکہ وکی پیڈیا کوئی سرکاری یا مستند حوالہ نہیں ہے اس لیے آپ اس کی معلومات کو قابلِ اعتنا نہیں سمجھ سکتےتاہم اس سے طلباء کو یونیورسٹی کے علاقائی اثرات اور یونیورسٹی کے وقار کے بارے میں اندازہ لگانے میں آسانی ہوسکتی ہے۔

 : سب سے زیادہ افورڈ ایبل ڈگری

 

اگر آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا کسی دوسرے شہر میں منتقل ہو رہے ہیں تو اس کے لیے لاگت ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے۔ لہٰذا آپ کو مطالعاتی پروگرام کی مجموعی لاگت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔  

کچھ ادارے کچھ مناسب رقم کے عوض آپ کو انتہائی قابل مطالعہ پروگرامز کی ضمانت دیتے ہیں جو آپ کے لیے مناسب ثابت ہوسکتے ہیں۔

بعض اوقات تعلیمی اخراجات آپ کے اندازوں کے برعکس بھی ہوسکتے ہیں اس لیے آپ داخلے کے لیے جگہ یا یونیورسٹی کا انتخاب کرتے ہوئے اس امر کو ترجیحی فہرست میں رکھیں۔

ایسے طلبا سے بات چیت کریں جو وہاں پہلے سے پڑھ رہے ہیں یا حال ہی میں داخلہ لیا ہے

پڑھائی کے لیے بہترین ملک کا انتخاب

ایسے طلبا سے بات چیت کریں جو وہاں پہلے سے پڑھ رہے ہیں یا حال ہی میں داخلہ لیا ہے اور جب آپ کو کسی معاملے میں کوئی شک یا شبہ ہو تو کسی تجربہ کار فرد سے اس بارے میں پوچھیں۔

جب آپ کاغذ پر لکھ کر اپنے معیارات طے کرلیتے ہیں تو آپ کو ان طلبا سے مشورہ کرنا چاہیے جو پہلے ہی اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں یا اس ملک یا شہر میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے آپ خود کو ممکنہ ثقافتی جھٹکے سے بھی بچاسکیں گے۔ اس صورت میں کہ آپ بالکل مختلف ثقافت یا اقدار کے ساتھ زیست کرنے والے ایک مختلف ملک میں جا رہے ہیں۔

مزید گائیڈ لائنز سے استفادے کے لیے کیمپس گرو کے بلاگس اور ویڈیوز دیکھیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو