جی میٹ کیا ہے؟

جی میٹ کیا ہے؟

جی میٹ کیا ہے؟

سب سے پہلے تو ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ جی میٹ کیا ہے اور یہ کس لیے ہوتا ہے؟

گریجویٹ مینیجمنٹ ایڈمیشن ٹیسٹ کو جی میٹ کے عام فہم اور مختصر نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بزنس اسکول ایپلی کیشنز کے لیے ایک معیاری ٹیسٹنگ سسٹم ہے۔

یہ پوری دنیا میں گریجویٹ بزنس پروگرامز (ایم بی اے) کے لیے ایک ضروری امر ہے۔

  جی میٹ آپ کے اندر کس چیز کی جانچ کرتا ہے؟

جی میٹ کے ذریعے  پہلی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جی میٹ آپ کی تنقیدی سوچ کی مہارت کا امتحان ہے۔

آپ سے معلومات کے استدلال اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔

جی میٹ کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ تجزیاتی تحریری تشخیص بھی مضمون کا حصہ ہے۔

آپ کو ایک ایسا مباحثہ یا بحث طلب امر دیا جاتا ہے جس کے ذریعے آپ سے مصنف کی دلیل کو استعمال کرتے ہوئے استدلال اور وضاحت کی توقع کی جاتی ہے۔ اس میں آپ کو کوئی نیا موقف پیش کرنے یا بریفنگ کے بارے میں اپنی ذاتی رائے دینے کو نہیں کہا جاتا۔ انٹیگریٹڈ ریزننگ سیکشن میں مختلف سوالات ہوتے ہیں جیسے ملٹی سورس ریزننگ، گرافک انٹریپٹیشن اور ٹیبل اینالیسز وغیرہ۔

کوانٹیٹیٹو سیکشن میں آپ کے ریاضی کے بنیادی تصورات جیسے ارتھمیٹک، جیومیٹری اور الجبرا وغیرہ کی جانچ کی جاتی ہے۔

زبانی یا وربل سیکشن آپ کی دلیل اور تجزیاتی ذخیرہٗ الفاظ کی جانچ کرکے انگریزی زبان کو سمجھنے اور لکھنے کی صلاحیت کی پیمائش کرتا ہے۔

یہاں تین قسم کے سوالات ہیں جن میں تنقیدی استدلال، جملوں کی اصلاح یا درستی اور پڑھنے کی استعداد یا سمجھ بوجھ وغیرہ شامل ہے۔ 

 آپ کو جی میٹ کیوں لینا چاہیے؟

اگر آپ بزنس اسکولوں میں درخواست دینے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو جی میٹ ضرور لینا چاہیے۔

بزنس اسکولز جی میٹ کے 800 نمبروں کو نظر میں رکھتے ہیں اور ایسے طلبا کو چُنتے ہیں جو باقی سب سے بہترین ہوں، جی میٹ کے 800 میں سے زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا بہترین کہلاتے ہیں۔

جی میٹ کے لیے کیا شرائط ہیں؟

 جی میٹ کے لیے آپ کی عمر کم از کم 18 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کے بعد عمر کی حد کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

آپ کے پاس بیچلرز ڈگری لازمی ہونی چاہیے۔

آپ اپنے ابتدائی ٹیسٹ کے سولہ دن بعد دوبارہ جی میٹ لے سکتے ہیں تاہم یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ جی میٹ ایک سال میں پانچ بار سے زیادہ نہیں لیا جاسکتا۔ 

  جی میٹ میں آپ کو کونسا اسکور ملنا چاہیے؟

جی میٹ میں عمدہ ترین پروگرامز پر غور کرنے کے لیے آپ کو 800 میں سے کم از کم 715 نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

جی میٹ لینے میں کتنا خرچ آتا ہے؟

 دنیا میں اس کی کُل مالیت ڈھائی سو ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 39 ہزار 906 روپے بنتی ہے جس میں

ٹیسٹ اور انتخاب کے پانچ مختلف پروگرامز کو آپ کا اسکور بھیجا جاتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو