آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا

آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا

آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا

گھر بیٹھے بہترین ڈیولپر کی بھرتی اور امریکی فرم میں ریموٹ ملازمت فراہم کرنے والے مشہور پلیٹ فارم ’ٹیورنگ نے پاکستان کو بطورِ خاص اہمیت دینا شروع کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سافٹ ویئر انجینئرز کے لئے جنوبی ایشیائی ٹیلنٹ پول میں شامل ہونے اور اس خطے کے ڈ یولپرز کے لئے ملازمت کے یکساں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع آچکا ہے کیونکہ ٹیورنگ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کے سافٹ ویئر ڈیولپرز کو امریکہ کی فرمز میں اعلیٰ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے کام کر کے اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔

کسی بھی جگہ سے کام کرنے والے ماڈل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ٹیورنگ کا مقصد اپنے پلیٹ فارم سے منسلک مختلف کمپنیوں کے لئے مختلف ممالک سے کام کرنے والے آجروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے ٹیورنگ دنیا بھر میں سے ہزاروں کی تعداد میں سافٹ ویئر انجینئرز کو تین سو سے زائد اعلیٰ میعار کی امریکی کمپنیوں  کے ساتھ جوڑ چکا ہے، جن میں جانسن اینڈ جانسن، ڈیل، ڈزنی، کوائن بیس، روی آن،  پلوم اور ولیج ایم ڈی وغیرہ شامل ہیں۔

ایک جانب تو ٹیورنگ نے ویب سائٹ پر پاکستان سے وابستہ پیج بھی بنایا ہے اور دوسری جانب ٹیورنگ کے سی ای او اور شریک سربراہ جوناتھن سدھارتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں (سافٹ ویئر) انجنیئرنگ کا بہترین ٹیلنٹ ہے جس کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں بہت قدر کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ دنیا کی ممتاز کمپنیوں کا حصہ بن چکا ہے۔

 

متعلقہ translations.edutainment-blogs

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو