سی وی بناتے وقت کی جانے والی ایسی عام غلطیاں جو ملازمت کا حصول مشکل بناسکتی ہیں

سی وی بناتے وقت کی جانے والی ایسی عام غلطیاں جو ملازمت کا حصول مشکل بناسکتی ہیں

سی وی بناتے وقت کی جانے والی ایسی عام غلطیاں جو ملازمت کا حصول مشکل بناسکتی ہیں

موجودہ عہد میں ملازمت کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے کیونکہ غیریقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ کم و بیش تمام ہی شعبہ جات میں مسابقت بھی بڑھ گئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اچھی سی وی یا تعلیمی کوائف اور تجربے کی سمری کی اہمیت بھی پہلے کے مقابللے میں بہت بڑھ گئی ہے۔

سی وی تیار کرنے سے قبل کچھ وقت تک اپنی مضبوطی، کمزوری اور مقاصد کے بارے میں سوچیں اور یہ ذہن میں رکھیں کہ آپ کو کس سے مسابقت کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ کونسی صلاحیتیں آپ کو منفرد بناسکتی ہیں۔

جب اس بارے میں سوچ لیں تو پھر سب سے اہم اور مشکل چیز ان خیالات کو کاغذ پر اتارنا ہوتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے آفس فار کیرئیر سروسز کے مطابق بیشتر افراد سی وی تیار کرتے ہوئے چند بڑی اور عام غلطیاں کرتے ہیں جس کے باعث ملازمت کا حصول ناممکن ہوجاتا ہے۔

اسپیلنگ اور گرامر کی غلطیاں

اکثر افراد اسپیلنگ اور گرامر کی اہمیت کو نظرانداز کردیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ جو ملازمت وہ کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے گرامر کی ضرورت نہیں۔

کسی بھی ملازمت کے لیے تفصیلات پر توجہ مرکوز کرنے اور لوگوں سے بات چیت کرنے کے انداز جیسی 2 صلاحیتیں بہت اہم ہوتی ہیں اور زبان و بیان کا خیال رکھنے سے اس کا اظہار ہوتا ہے۔

اس سے کمپنی کے عہدیداران کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے کام پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں اور واضح انداز سے دوسروں سے زبانی یا ای میلز کے ذریعے بات کر سکتے ہیں۔

زمانہ ماضی کے الفاظ کا استعمال

اپنی سی وی میں ماضی یا پیسیو لینگویج کا استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح فاعل یا سبجیکٹ کی جگہ مفعول یا آبجیکٹ لے لیتا ہے جو الجھن کا باعث بنتا ہے۔ درحقیقت اس طرح کی سی وی میں عموماً بہت زیادہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور جملوں میں ربط نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ ہارورڈ کے ماہرین کی جانب سے ایکٹیو وائس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کانٹیکٹس کی غیرضروری تفصیلات یا کچھ شامل کرنا بھول جانا

سی وی کے اوپر آپ کا نام (بڑے اور بولڈ الفاظ میں) درج ہونا سب سے زیادہ اہم ہے، اس کے بعد رہائشی پتا، ذاتی ای میل اور فون نمبر جیسی تفصیلات درج ہونی چاہئیں۔

کئی بار ویب سائٹ یا پورٹ فولیو کا لنک شامل کرنا مناسب ہوسکتا ہے مگر اس سے ہٹ کر مزید تفصیلات بے کار ہوتی ہیں۔

یعنی سی وی میں تصویر لگانے یا ریفرنس کی فہرست شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سی وی کا جامع نہ ہونا یا کچھ زیادہ ڈیزائننگ

رنگین سی وی کے بجائے واضح ہیڈنگز اور اسپیس والی عام بلیک اینڈ وائٹ سی وی زیادہ نمایاں ہوتی ہے جبکہ باکسز یا لائن بارڈرز کا بہت زیادہ استعمال توجہ بھٹکانے کا باعث بنتا ہے۔

یہ بات یقینی بنائیں کہ سی وی کو پڑھنا آسان ہو اور خالی جگہ یا وائٹ اسپیس میں توازن رکھا گیا ہو۔

اسی طرح انڈر لائنز، اٹالک، بولڈ اور کیپیٹل الفاظ کا استعمال صرف مخصوص چیزوں کو نمایاں کرنے کے لیے کریں۔

جب کسی سیکشن میں تفصیلات کا اندراج کریں تو نمبر یا حروف تہجی کی بجائے بلٹ پوائنٹس کا استعمال کریں۔

بہت زیادہ طویل سی وی بھی مناسب نہیں

اگر تو آپ کسی ایگزیکٹیو پوزیشن کے لیے اپلائی کررہے ہیں تو اس صورت میں طویل سی وی ٹھیک ہے، اس سے ہٹ کر سی وی کو ایک صفحے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ (زیادہ سے زیادہ 2 صفحات ہونے چاہئیں)

اسی طرح ضمیر متکلم یعنی میں یا میرے کا استعمال مت کریں کیونکہ سی وی دیکھنے والے کو علم ہے کہ یہ سب کچھ آپ کے بارے میں ہی ہے۔

متعلقہ translations.edutainment-blogs

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو