پاکستان بھر میں یوٹیوب سروس عارضی بندش کے بعد بحال ہوگئی
                            پاکستان بھر میں یوٹیوب سروس عارضی بندش کے بعد بحال ہوگئی
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں یوٹیوب کی سروس عارضی طور پر اچانک بند ہوگئی تھی تاہم تھوڑی دیر کی بندش کے بعد ملک بھر میں یوٹیوب کی سروس بحال ہوگئی۔
ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ بند ہونے پر صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل نہ کر پانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
صارفین کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹس اور میسیجز کے مطابق ملک کے تمام ہی چھوٹے بڑے شہروں میں یوٹیوب اچانک بند ہوگئی تھی۔
دوسری جانب یوٹیوب چلانے والی کمپنی نے سروس کو بند کرنے یا کسی عارضی تعطل کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
                            
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                            
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                    
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                    
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                    
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                    
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا