ایلون مسک کا اپنے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ

ایلون مسک کا اپنے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ

ایلون مسک کا اپنے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے فالوورز کو اپنا فلسفہ سمجھنے کے لیے ایک کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو مصنف ولیم میک آسکل کی کتاب ’واٹ وی اوو دی فیوچر

 (What We Owe the Future)

  پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

اُنہوں نے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کتاب میرے فلسفے سے کافی ملتی جلتی ہے۔

ولیم میک آسکل کی یہ کتاب  اس حوالے سے اہم ہے کہ زندگی میں انسان کی اخلاقی ترجیحات کی بنیاد ایسا نظریہ ہونا چاہیے جوکہ مستقبل میں زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہو۔

کتاب لکھنے کا یہ خیال حالیہ برسوں میں عالمی وبا کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں پیدا ہونے والے بحران سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ دراصل مصنف نے یہ کتاب مستقبل کے بارے میں سوچ کر لکھی ہے کہ اب ایسے حالات میں ہمارے بچے اور ہماری اگلی نسل کس طرح  پروان چڑھے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو