یو ایس ایڈ کا خواتین کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے2022
یو ایس ایڈ کا خواتین کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے2022
یو ایس ایڈ کی جانب سے ایک فنڈڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبات کی حوصلہ افزائی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کی راہ ہموار کرتا ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن مالی مجبوریوں کی وجہ سے پروفیشنل انٹری ٹیسٹ کی تیاری کی ورکشاپس میں شرکت نہیں کر سکتیں۔ یو ایس ایڈ، میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگرام کو اسپانسر کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ، ہم غیر معمولی میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کی حامل ذہین اور باصلاحیت طالبات کی شناخت وقت سے پہلے کر رہے ہیں اور پاکستان کی میڈیکل، انجینئرنگ اور جنرل یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کی ورکشاپس پیش کر کے ان کے محفوظ مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یو ایس ایڈ، ایچ ای سی انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے درخواستیں 22 اکتوبر 2022 تک جمع کرائی جائیں۔
اسکالرشپ کے لیے ہلیت کا معیار:
طالبِ علم کی قومیت پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر ہونی چاہیے۔
درخواست دہندگان کا تعلق کم آمدنی والے خاندانوں سے ہونا چاہیے۔
انٹرمیڈیٹ میں 80 فیصد یا اس سے زیادہ اسکور کیا ہو۔
شارٹ لسٹنگ کا عمل:
اہلیت کا تعین کرنے کے لیے، ایچ ای سی کی کمیٹی تمام درخواستوں کا جائزہ لے گی۔
درخواست دہندگان کے تعلیمی ریکارڈ اور پروگرام کی مخصوص ضروریات کی بنیاد پر میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی۔
جیسے ہی سلاٹس دستیاب ہوں گے، سرِفہرست امیدواروں کو آفر لیٹر بھیجے جائیں گے۔
پروگرام جن امور کا احاطہ کرتا ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں۔
وظیفہ کی ادائیگی۔
پریپریٹری ورکشاپ کے بعد ایک فرضی ٹیسٹ ہوگا۔
ممکنہ درخواست دہندگان اسکالر شپ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتی ہیں اور درج ذیل لنک کے ذریعے ٹیلنٹ ہنٹ پروگارم کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔
https://talenthunt.hec.gov.pk/