یونیورسٹیز پی ایچ ڈی کے طلباء کو 15 ستمبر سے پہلے طلب کرسکتی ہیں

یونیورسٹیز پی ایچ ڈی کے طلباء کو 15 ستمبر سے پہلے طلب کرسکتی ہیں

یونیورسٹیز پی ایچ ڈی کے طلباء کو 15 ستمبر سے پہلے طلب کرسکتی ہیں

وزیر تعلیم نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے متن کے حوالے سے تمام صوبائی محکمہ تعلیم کو آگاہ کردیا ہے، جس کے مطابق 15 ستمبر سے قبل تمام پی ایچ ڈی امیدواروں کو کیمپس میں جانے کی اجازت ہوگی۔ وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مکتوب ارسال کردیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعے تشکیل دیئے گئے ایس او پیز میں درج ہدایات پر عملدرآمد کے بعد تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 جولائی سے انسٹی ٹیوٹ آپریشنل کام کے لیے اپنے دفاتر کھول سکتے ہیں۔ تاہم پی ایچ ڈی امیدواروں کو یونیورسٹیز کی انتظامیہ 15 ستمبر سے پہلے طلب کر سکتی ہے تاکہ وہ اپنی تحقیقی سرگرمیاں اور لیب کا کام دوبارہ شروع کرسکیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے بعد تمام ہاسٹل طلباء کے لیے قابل رسائی ہوں گے جب کہ صرف 30 فیصد طلباء 15 ستمبر سے قبل ہاسٹل میں رہ سکتے ہیں۔ تمام تکنیکی اداروں میں اساتذہ کو 15 ستمبر کے بعد کیمپس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں تمام صوبائی محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ رہنما خطوط پر عمل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اعلامیے میں درج ان رہنما اصولوں اور گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

یہ نوٹیفکیشن نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو