این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں انڈرگریجویٹ پروگرامز کےلیے داخلے جاری

این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں انڈرگریجویٹ پروگرامز کےلیے داخلے جاری

این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں انڈرگریجویٹ پروگرامز کےلیے داخلے جاری

این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ میں داخلے اب تمام ممکنہ امیدواروں کے لیے کھلے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ مختلف انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔ درخواست دہندگان کو یونیورسٹی آف سرگودھا اور یو ای ٹی لاہور میں این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ کی طرف سے پیش کردہ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی جاتی ہے۔

اس صفحے سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے طلباء آسانی سے داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

یو ای ٹی لاہور کے انڈرگریجویٹ پروگرام:

بی ایس سی کمپیوٹر سائنس۔

بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ۔

بی ایس سی کیمیکل انجینئرنگ۔

بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ۔

بی ایس سی سول انجینئرنگ۔

بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن۔

سرگودھا یونیورسٹی کے پروگرام:

دو سالہ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام۔

چار سالہ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام۔

مطلوبہ دستاویزات:

اپنے قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی یا بے فارم کی کاپی۔

رہائش گاہ کا ثبوت۔

امیدوار کے میٹرک کے نتائج کی کاپی یا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ۔

امیدوار کے ایچ ایس ایس سی اور انٹر کے رزلٹ یا مساوی سرٹیفکیٹ کی بھی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے توثیق ہونی چاہیے۔

اگر درخواست دہندہ نے ان ڈگریوں کے مساوی امتحانات دیئے ہیں، تو انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) ایک مساوی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

امیدوار کی فرسٹ ایئر یا سیکنڈ ایئر کی رول نمبر سلپ۔

انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی میعاد ایک سال ہے (اگر قابل اطلاق ہو)۔

پاسپورٹ سائز کی 4 حالیہ تصاویر۔

حفظ قرآن کی سند کی ایک نقل (اگر قابل اطلاق ہو)۔

غیر ملکی امیدواروں کو اپنا پاسپورٹ اور اپنے والد کا ورک پرمٹ جمع کرانا چاہیے (اگر قابل اطلاق ہو)۔

 درخواست دہندگان کو مندرجہ ذیل معیار کو پورا کرنا ہوگا۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروگرام کے تقاضے۔

درخواست دہندہ نے انٹرمیڈیٹ، ڈی اے ای یا اس کے مساوی غیر ملکی قابلیت میں کم از کم 60 فیصد اسکورحاصل کیا ہو۔

داخلے کے لیے امیدوار نے تعلیمی سیشن کی غرض سے یو ای ٹی لاہور کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ پاس کیا ہو جس میں وہ کم از کم 33 فیصد اسکور کے ساتھ داخلے کا خواہش مند ہو۔

داخلہ ٹیسٹ میں، امیدواروں کو انہی مضامین کا انتخاب کرنا چاہیے جو ان کے انٹرمیڈیٹ (یا مساوی) مضامین کے کمبینیشن سے ہوں، کیونکہ ان کے منتخب کردہ مضامین سے متعلق صرف وہی مضامین داخلے کے لیے زیر غور آئیں گے۔

ڈی اے ای کے اہل امیدوار اس کمبینیشن کی پابندی کے تابع نہیں ہیں۔

انجینئرنگ ٹکنالوجی میں بیچلر آف سائنس یا اس کے مساوی ڈگری کے حامل درخواست دہندگان کے لئے، اگر سالانہ بنیاد پر درخواست دے رہے ہوں تو ان کے کم از کم 60 فیصد نمبر ہونے چاہئیں، یا اگر سیمسٹر کی بنیاد پر درخواست دے رہے ہیں تو ان کا سی جی پی اے 2.5 ہونا لازمی ہے۔

درخواست دہندگان کو اس علاقے کا رہائشی ہونا چاہئے جس کیمپس میں وہ داخلہ چاہتے ہیں۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایفیلیئیٹ پروگرام کے تقاضے:

  بی ایس (آئی ٹی ) چار سالہ پروگرام کے لیے، آپ کو ایچ ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 50 فیصد مارکس یا اس کے مساوی قابلیت حاصل کرنی ہوگی۔

اے ڈی پی، بی ایس سی سالانہ نظام میں 2 سالہ پروگرام کے لیے مطلوبہ کم از کم نمبر 45 فیصد ہونے چاہئیں۔

حافظ قرآن امیدواروں کو اضافی 20 نمبر ملتے ہیں۔

اپلائی کرنے کا طریقہ:

طلباء و طالبات درج ذیل لنک کے ذریعے ویب سائٹ پر جا کر داخلے کی معلومات آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

 https://www.iefr.edu.pk/how.php

داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کا پرنٹ آئوٹ لے لیں۔

تمام مطلوبہ تفصیلات اور معلومات کو مکمل کریں۔

تمام مطلوبہ دستاویزات کو فوٹو کاپی کے طور پر منسلک کیا جانا چاہئے۔

آئی ای ایف آر کا انڈرٹیکنگ فارم پرنٹ کریں اور اس پر اپنے دستخط  کے ساتھ 100 روپے کے اسٹامپ پیپر کو اٹیچ کریں جس پر امیدوار کے دستخط ہونا لازمی ہے۔

 این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ کے فیور میں 2000 روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ بھیجیں۔ 

آپ کا مکمل درخواست فارم اور دیگر تمام مطلوبہ دستاویزات آئی ای ایف آر کے داخلہ دفتر کو بھیجی جانی چاہئیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو