برطانیہ میں اساتذہ کی ہڑتال جاری، وزیر تعلیم اور یونین کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

برطانیہ میں اساتذہ کی ہڑتال جاری، وزیر تعلیم اور یونین کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

برطانیہ میں اساتذہ کی ہڑتال جاری، وزیر تعلیم اور یونین کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

برطانیہ میں ایجوکیشن سیکرٹری اور ٹیچرز یونینز کے درمیان ہونےو الے طویل مذاکرات ناکام ہوگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں نیشنل ایجوکیشن یونین کے ارکان ہڑتال جاری رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے ہڑتال سے 23 ہزار سے زائد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔ اساتذہ کی ہڑتال کے ساتھ دیگر محکموں سے وابستہ 50 لاکھ ورکرز بھی ہڑتال پر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین ڈرائیورز، سرکاری ملازمین، یونیورسٹی لیکچررز اور بس ڈرائیورز کے ساتھ 7 ٹریڈ یونینز سے وابستہ سیکیورٹی گارڈز بھی ہڑتال کا حصہ  ہوں گے۔

دوسری جانب فائر فائٹرز نے بھی تنخواہوں کے تنازع پر ہڑتال کے حق میں ووٹ دے دیا۔ فائر بریگیڈ یونین کے مطابق ارکان نے ہڑتال کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔

فائر بریگیڈ یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایمپلائرز سے ملاقات کے بعد ہڑتال کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو