پنجاب حکومت کا تعلیمی نصاب کم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا تعلیمی نصاب کم کرنے کا فیصلہ
کورونا کی وبا میں مشکل حالات گزارنے کے بعد اب سیلاب کے باعث بچوں کی تعلیم کا نقصان ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے موجودہ تعلیمی سال میں نصاب میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نصاب کو20 فیصد کم کرنے سے متعلق پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) نے کام شروع کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلی سے دسویں جماعت تک کے بچوں کا پیپر80 فیصد سلیبس میں سے لیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اسکول متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث ہزاروں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہورہا ہے۔