اسلام آباد میں تعلیم آباد نے اسٹوڈنٹس کی توجہ حاصل کرلی

اسلام آباد میں تعلیم آباد نے اسٹوڈنٹس کی توجہ حاصل کرلی

اسلام آباد میں تعلیم آباد نے اسٹوڈنٹس کی توجہ حاصل کرلی

تعلیم آباد کی خاص بات یہ ہے کہ وہاں بچوں کو تعلیم دینے کے عمل میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں واقع چند اسکولوں کے سائن بورڈز پر ’تعلیم آباد‘ لکھا گیا ہے جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں چھوٹی کلاسوں میں بھی آپ کو ایل سی ڈی اسکرینز، کمپیوٹرز اور پراجیکٹرز کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ کتابوں کے صفحات کارٹونز اور رنگ برنگی تصاویر سے مزین ہیں۔

یہ اسکول بچوں کی تعلیم بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے ’تعلیم آباد‘ سے منسلک ہیں اور یہاں اس ادارے کا ترتیب دیا گیا نصاب انتظامیہ کے اپنے بنائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق پڑھایا جاتا ہے۔

تعلیم آباد کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں بچوں کو تعلیم دینے کے عمل میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔

سب سے پہلے تعلیم آباد کی انتظامیہ نے ایسا نصاب ترتیب دیا ہے جس میں بچوں کو کارٹونز اور تصاویر کی مدد سے پڑھایا جاتا ہے اور یہ صرف کتابوں کی صورت میں نہیں ہے بلکہ کورس کو ڈیجیٹلائزڈ بھی کیا گیا ہے۔

اسی نصاب پر مشتمل ایک موبائل ایپ بھی بنائی گئی ہے جسے پاکستان کے دور دراز میں واقع علاقوں کے بچے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

تعلیم آباد نے صرف ایک نیا کورس بنانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اساتذہ، اسکول کی انتظامیہ بلکہ بچوں کے والدین کے لیے بھی تربیتی پروگرام ترتیب دیے ہیں جن میں ویڈیوز کے ذریعے بتایا جاتا ہے کہ بچوں کی استعداد اور کارکردگی میں اضافہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

استاد کو بہتر انداز میں پڑھانے کا طریقہ، اسکول انتظامیہ کو استاد کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور اسے بہتر بنانے کے طریقے اور والدین کو اسکول کے بعد بچوں کو گھر پر تعلیم میں مدد فراہم کرنے سے متعلق بتایا جاتا ہے۔

پاکستان کے کسی بھی شہر میں کوئی بھی اسکول تعلیم آباد سے منسلک ہوسکتا ہے۔

تعلیم آباد نے تعلیم کے میدان میں اپنے کام کی وجہ سے بین الاقوامی وائز ایوارڈ بھی جیتا ہے جو ہر سال دنیا بھر میں تعلیم کے میدان میں کام کرنے والے چھ اداروں کو دیا جاتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو