اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا موسم گرما کا شیڈول درہم برہم

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا موسم گرما کا شیڈول درہم برہم

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا موسم گرما کا شیڈول درہم برہم

امن و امان کی موجودہ صورتحال اور بدامنی کی وجہ سے ملتوی ہونے والے امتحانات جڑواں شہروں کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے ٹائم ٹیبل کو پیچھے دھکیل کر درہم برہم کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (آربی آئی ایس ای) اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے 25 اور 26 مئی کو ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

ملتوی ہونے والے امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے اور اب عام امتحانات مکمل ہونے کے بعد ملتوی ہومنے والے پرچے لیے جائیں گے۔ ری شیڈولنگ کے نتیجے میں ملتوی ہونے والے امتحانات مکمل ہونے کے بعد پریکٹیکل ٹیسٹ شروع ہوں گے۔

نتیجے کے طور پر، طلباء نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ توسیع شدہ تحریری امتحانات اور بعد میں پریکٹیکل امتحانات کے آغاز سے ان کی گرمیوں کی چھٹیاں کم ہو سکتی ہیں۔

ایف بی آئی ایس ای نے اسلام آباد میں ملتوی ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے، تاہم آر بی آئی ایس ای نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ایف بی آئی ایس ای کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات 8 اور 9 جون کو دوبارہ لیے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل امتحانات 10 جون سے شروع ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو