املا میں معمولی غلطی پربھارتی ٹیچر نے طالبعلم کو قتل کردیا
املا میں معمولی غلطی پربھارتی ٹیچر نے طالبعلم کو قتل کردیا
اسپیلنگ کی معمولی غلطی پر استاد نے کم عمر دلت طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلت طالب علم کی استاد کے ہاتھوں موت کا افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شمال میں پیش آیا جہاں ٹیچر نے اسپیلنگ میں معمولی غلطی ہونے پر طالب علم کو قتل کر ڈالا۔
مقتول کے والد کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نکھل دوہرے نامی طالب علم نے امتحان کے دوران لفظ ’سوشل‘ کی اسپیلنگ غلط لکھی تھی جس پر ٹیچر نے اسے آہنی راڈ اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، اور اس کے بعد علاقے سے فرار ہوگیا۔
پندرہ سالہ طالب علم کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ملزم فرار ہے تاہم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوگا۔
دلت طالب علم کی موت پر اورایا ضلع میں شدید احتجاج شروع ہوگیا ہے اور مظاہرین کی جانب سے ٹیچر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایک پولیس وین کو بھی نذر آتش کیا جس کے بعد پولیس اب تک احتجاج کرنے والے درجن بھر مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا