اسلام آباد کے 100 پرائمری اسکولوں میں مفت لنچ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد کے 100 پرائمری اسکولوں میں مفت لنچ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد کے 100 پرائمری اسکولوں میں مفت لنچ پروگرام کا آغاز

بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے وفاقی دارالحکومت کے ارد گرد کے 100 پرائمری اسکولوں میں مفت لنچ پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔

انہوں نے اس پروگرام کا آغاز سیکٹر ایف 6 میں واقع ایک پرائمری اسکول میں طلباء کو مفت کھانا پیش کر کے کیا۔ اس پروگرام کے تحت فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی نگرانی میں 100 پرائمری اسکولوں کے تمام طلباء کو کھانا پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کھانا اللہ والے ٹرسٹ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جو پرائمری اسکولوں خے بچوں کو یومیہ بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نئے قومی نصاب کو ملک کے تمام اسکولوں میں داخل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، اور انہوں نے ایک بین الاقوامی ڈونر ایجنسی کے ساتھ بھی یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ کوشش ہے کہ بچوں کو مستقل بنیادوں پر فری لنچ فراہم کیا جائے۔

تقریب میں ایف ڈی ای کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکرام علی ملک، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ، سیکریٹری انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح اور ٹرسٹ اور ایف ڈی ای کے عہدیداروں نے شرکت کی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو