پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے صوبے کے تمام نو بورڈز کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 2022 کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 10 مئی 2022 سے شروع ہوں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18 جون 2022 سے شروع ہوں گے۔
پی بی سی سی صوبے کے تمام امتحانی بورڈز کا باضابطہ فورم ہے۔ بہاولپور بورڈ، ڈی جی خان بورڈ، فیصل آباد بورڈ، گوجرانوالہ بورڈ، لاہور بورڈ، ملتان بورڈ، راولپنڈی بورڈ، اور سرگودھا بورڈ سبھی اس گروپ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھئیے: سندھ نے میٹرک کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا تھا کہ ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور اس بار امتحانات پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ امتحانات کے انعقاد میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی اور اس بار کوئی اسمارٹ یا مختصر نصاب استعمال نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال تمام موضوعات اور مضامین سے امتحانات لیے جائیں گے، بشمول لازمی اور انتخابی مضامین اور یہ پورے امتحانات نصاب کا احاطہ کریں گے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا