پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول طے کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے لیے دو ماہ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔
صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے جبکہ یکم اگست سے پورے صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے اس سال عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور جمعہ (6 مئی) سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان تھا۔
تاہم زیادہ تر تعلیمی اداروں نے اتوار (8 مئی) تک تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں تعلیمی سرگرمیاں پیر تک مناسب طریقے سے دوبارہ شروع ہو چکی ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا