پنجاب کے کالج اساتذہ کے لیے خوش خبری

پنجاب کے کالج اساتذہ کے لیے خوش خبری

پنجاب کے کالج اساتذہ کے لیے خوش خبری

تین ہزار کالج اساتذہ کی فریاد سن لی گئی، پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو پے پروٹیکشن دینے کے لیے کام شروع کردیا۔
پے پروٹیکشن کے بارے میں اساتذہ کے دیرینہ مطالبے کو حل کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
کالج اساتذہ کو پے پروٹیکشن دینے کے لیے کتنا فنڈ درکار ہوگا، اس بارے میں محکمہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تخمینہ طلب کر لیا۔ کالج اساتذہ کی پے پروٹیکشن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہر ماہ اپنی تنخواہ سے دس سے پندرہ ہزار روپے تک کی  کٹوتی کا سامنا کرمنا پڑتا ہے۔ 
پے پروٹیکشن کے مطالبے کو منوانے کے لیے اساتذہ ماضی قریب میں کئی بار احتجاج کر چکے ہیں۔2002 کے بعد بھرتی ہونے والے لیکچرارز کو پے پروٹیکشن حاصل نہیں ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اے جی آفس سے مشاورت کے بعد تخمینہ بھجوایا جائے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو