پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے، محکمہ تعلیم سندھ

پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے، محکمہ تعلیم سندھ

پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے، محکمہ تعلیم سندھ

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے نجی اسکولوں کو پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کے لیے ہدایت جاری کردیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بروز جمعرات 9 فروری کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات عید الفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ آف سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کیلئے اہم مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت سردیوں کی وجہ سے جن اسکولوں کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی تھی اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اب سندھ کے تمام اسکول اپنے پرانے اوقات کار پر کھلیں گے جبکہ سندھ بھر میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2023 سے ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو