نومبر میں پڑھنے کے لیے وزیراعظم کی تجویز کردہ کتاب

نومبر میں پڑھنے کے لیے وزیراعظم کی تجویز کردہ کتاب

نومبر میں پڑھنے کے لیے وزیراعظم کی تجویز کردہ کتاب

اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نومبر کے مہینے میں نوجوانوں کے پڑھنے کے لیے ایک اہم کتاب کی سفارش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کتاب "کیپیٹل ازمز اچیلس ہیل" کی سفارش کی، جو ریمنڈ ڈبلیو بیکر نے لکھی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ایک آنکھوں کو کھولنے والی کتاب ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح وائٹ کالر کرمنلز، کاروباری افراد اور سیاستدان اپنے غیرقانونی پیسے کا ہیر پھیر کرتے ہیں اور اس سے افراد، اداروں اور ممالک پر کس طرح اثر پڑتا ہے

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی تیاری، آکسفورڈ یونیورسٹی نے اس سال نتیجے کی پیش گوئی کردی

اس سے قبل ماہِ ستمبر میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مالیاتی احتساب، شفافیت اور دیانتداری (ایف اے سی ٹی آئی) کے پینل میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے متاثرہ ممالک پر، ترقی یافتہ ممالک سے اپنی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے پر زور دیا تھا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے اکتوبر کے مہینے میں کتابیں پڑھنے کے حوالے سے بھی مشورے دیئے تھے اور اس سلسلے میں ترک مصنفہ الف شفق کی تحریر کردہ کتاب محبت کے چالیس قواعد (فورٹی رولز آف لو) پڑھنے کی سفارش کی تھی۔

الف شفق کی مذکورہ تصنیف محبت الہی، تصوف، رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں ہے۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اسے چند سال قبل پڑھا تھا اور اس سے بے حد متاثر ہوا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو