پرویز ہودبھائی اور عطاء الرحمان کی 20 سالہ جنگ ختم نہ ہوسکی
پرویز ہودبھائی اور عطاء الرحمان کی 20 سالہ جنگ ختم نہ ہوسکی
پاکستان کے دو سرکردہ سائنسدان، پرویز ہودبھائی، جو ایٹمی سائنسدان ہیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین عطاء الرحمان، دو ایسے افراد ہیں جن سے اختلاف کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوگا ان کا بیس سال پرانا جھگڑا وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
دونوں سائنسدانوں کے درمیان حال ہی میں آگے پیچھے لیک ہونے والی ای میلز نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ تعلیم پر بات کرتے وقت دونوں کتنے جذباتی ہوجاتے ہیں۔
دونوں پاکستانی پروفیسرز کے درمیان تنازع 2002 میں اس وقت شروع ہوا جب پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا قیام عمل میں آیا۔
ڈاکٹر عطاالرحمان اس ادارے کے پہلے چیئرمین تھے، اور یہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فنڈ فراہم کرنے، ریگولیٹ اور تصدیق کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
پرویز ہودبھائی طویل عرصے سے ایچ ای سی کی پالیسیز کے سخت مخالف رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ کسی ایسے ادارے کو تحلیل کرنا اچھا خیال ہے۔ جس کے بجٹ میں 2002 اور 2008 کے درمیان ناقابل یقین حد تک سات گنا اضافہ ہوا جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
ڈاکٹر عطاالرحمان نے پروفیسر ہودبھائی سے درخواست کی کہ وہ "گزرنے والوں کو گزرنے دیں" اور اپریل کے ایک ای میل کے تبادلے میں جو حال ہی میں عام کیا گیا تھا میں "مخلص پشیمانی" کا اظہار کیا۔ رحمان نے کہا کہ وہ تقریباً 80 سال کے ہیں اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
ڈاکٹر عطاالرحمان کی خیر خواہی کرتے ہوئے، پرویزہودبھائی نے دعویٰ کیا کہ وہ اب بھی "پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کی یک طرفہ تباہی کے ذمہ دار ہیں۔" انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ڈاکٹر رحمان قومی ٹیلی ویژن پر عوام سے معافی مانگیں۔