پاکستان کی یو ایم ٹی، نجی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر، ٹائمز ہائر ایجوکیشن
پاکستان کی یو ایم ٹی، نجی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر، ٹائمز ہائر ایجوکیشن
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے2023 کے لیے جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کو پاکستان کی تمام پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر قرار دیا ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق کارکردگی کے انڈیکیٹرز چار زمروں میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی آؤٹ لک شامل ہے۔
یو ایم ٹی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر مامور نجی شعبے کی یونیورسٹی ہے، جو 501-600 کی رینج میں دنیا کی ٹاپ 600 یونیورسٹیوں میں شامل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، 2023 میں ٹائم ہائر ایجوکیشن کی فہرست کا حصہ بننے والی یہ دانش گاہ پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں اپنی کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
ایک بیان میں یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی فیملی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ نتائج تعلیمی معیار اور تحقیق کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا