پاکستانی طلباء کی اسٹیم چیلنج کے فائنل کے لیے امریکہ جانے کی تیاری

پاکستانی طلباء کی اسٹیم چیلنج کے فائنل کے لیے امریکہ جانے کی تیاری

پاکستانی طلباء کی اسٹیم چیلنج کے فائنل کے لیے امریکہ جانے کی تیاری

دبئی، متحدہ عرب امارات میں ڈیسٹینیشن امیجنیشن ایجوکیشنل ایونٹ میں اپنی شاندار کامیابی کے بعد، سات پاکستانی طلباء کی ٹیم امریکہ میں ہونے والے عالمی اسٹیم مقابلے کے فائنل میں حصہ لے گی۔

کراچی کے ادارے ٹی آئی ایس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کی ٹیم، جسے ایونٹ میں "سب سے کم عمر ٹیم" کے طور پر تسلیم کیا گیا، نے اپنی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔

ڈیسٹینیشن امیجنیشن (ڈی آئی) نامی ایک غیر منافع بخش تنظیم جو اس ایونٹ کی منتظم ہے، نے طلباء کوسائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹ، اور ریاضی (اسٹیم) سرگرمیوں کے ذریعے تخلیقی عمل کے بارے میں سکھانے کی جدوجہد قائم کررکھی ہے۔ مارچ 2023 کے آخر میں دبئی میں ہونے والے اس پروگرام میں دنیا بھر سے 50 سے زائد اسکولوں نے شرکت کی۔

جویریہ صدیقی، رحیم شفیق فریدی، اذلان ملک، عائشہ سلمان، مشال فاطمہ، خدیجہ سلطان اور ضمیر سعود گریڈ 1 سے 5 تک جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے ارکان ہیں۔

انہوں نے ایک ہائیڈرولک پزل بنا کر اور اسے حل کر کے تکنیکی چیلنج کے زمرے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

فاتح پاکستانی طلباء متحدہ عرب امارات کے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیسٹینیشن امیجنیشن گلوبل فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔ 20 مئی 2023، مسوری، امریکہ میں ہونے والے ایونٹ کی تاریخ ہے۔

کم سن طلبہ و طالبات کی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ دنیا بھر کی ٹیموں سے بھی مقابلہ کرے گی۔

 گلوبل فائنلز' ایونٹ کے ذریعے، ہر عمر کے بچوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کو شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو