مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی اداروں کی غیر قانونی بندش، پاکستان کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی اداروں کی غیر قانونی بندش، پاکستان کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی اداروں کی غیر قانونی بندش، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے اتوار کے روز بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک تعلیمی ادارے کو غیر قانونی طور پر سیل کرنے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق، پاکستان نے آئی آئی او جے کے میں دارالعلوم خدیجہ الکبریٰ نامی تعلیمی ادارے کی بلاجواز بندش کی شدید مذمت کی ہے۔
جمعے کے روز بھارتی قابض افواج نے دارالعلوم پر دھاوا بولا، طالبات کی توہین اور بدسلوکی سے پہلے انہیں زبردستی ادارے سے بے دخل کیا اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کو بند کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ گھناؤنا جرم بھارتی قابض افواج کی طرف سے تعلیم حاصل کرنے والی کشمیری لڑکیوں کے بنیادی حقوق کو ٹھیس پہنچانے اور ان کا مذاق اڑانے کی صرف ایک اور مثال تھی۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی طرف بھی اشارہ کیا، ایک ایسا رجحان جو نہ صرف بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک میں زور پکڑ رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی دینے سے انکار، چاہے وہ کرناٹک میں ہو یا مقبوضہ کشمیر میں ہر سطح پر قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی قیادت کی خاموشی اور 'ہندوتوا' کے حامیوں کے خلاف کوئی قابل فہم کارروائی نہ ہونے پر، ہندوستان کے سنگین اور منظم انسانی حقوق کے خلاف جرائم کے بارے میں عالمی برادری میں انتباہی گھنٹیاں بجانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر  میں کشمیریوں بالخصوص مسلم نوجوانوں کو سماجی اور سیاسی طور پر بے اختیار کرنے کے بی جے پی کے آر ایس ایس کے مقصد کو تسلیم کرے۔
 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو