پاکستان اور ازبکستان کا تعلیم اور ہنرمندی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کا تعلیم اور ہنرمندی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کا تعلیم اور ہنرمندی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ایک جامع معاہدے پر دستخط کیے گئے جو تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ پر مرکوز ہے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں یہ معاہدہ کیا۔ اجلاس میں وزارت تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ رانا تنویر نے ازبک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران رانا تنویر حسین نے طلباء کے تبادلے کا خیرمقدم کیا تاکہ باہمی تعاون بالخصوص ہنر مند پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

ازبک سفیر نے رانا تنویر کو ارلی چائلڈ ھوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن پر مجوزہ عالمی کانفرنس شرکت کی دعوت دی۔

تاشقند، ازبکستان میں ارلی چائلڈ ھوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن پر دوسری عالمی کانفرنس یونیسکو کے تعاون کے ساتھ 14 سے 16 نومبر تک منعقد کی جائے گی۔

ان کے مطابق ارلی چائلڈ ھوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن پر عالمی کانفرنس یونیسکو کی ایک بین الحکومتی کانفرنس (کیٹیگری 2) تھی جس نے پیدائش سے لے کر 8 سال کی عمر تک ہر چھوٹے بچے کے معیاری دیکھ بھال اور تعلیم کے حق کی توثیق کی اور رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کی کاوشوں میں سرمایہ کاری کریں۔

رانا تنویر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر ہموار کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جانا چاہیے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کو معیاری ابتدائی بچپن کی نشوونما، دیکھ بھال اور پری پرائمری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

اپنے ریمارکس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو