علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے متعدد نئی اسکالرشپس پیش کردیں
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے متعدد نئی اسکالرشپس پیش کردیں
ملک بھر کے طلباء اب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ اسکالرشپس سے مزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان کے ایک انتہائی قابل احترام تعلیمی ادارے کے طور پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے دیہی علاقوں میں اور پسماندہ کمیونٹیز کے طلباء کے لیے مواقع تک رسائی فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مختلف قسم کے مالی امدادی پروگراموں کے ذریعے اس مقصد کی حمایت کرتی ہے جس میں اسکالرشپس اور فیس میں رعایت بھی شامل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بلوچستان، سابق فاٹا کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں مفت پرائمری تعلیم فراہم کرتی ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ٹرانس جینڈر افراد، اسکول چھوڑنے والی لڑکیوں، شہیدوں کے بچوں اور قیدیوں کی بھی مدد کی جائے گی۔
وہ امیدوار جو موسم بہار 2023کے سیمسٹر کے پہلے مرحلے کے دوران پیش کردہ پروگراموں میں داخلہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
میٹرک اور ایف اے کے پروگرامزمیں دلچسپی رکھنے والوں کو 21 فروری تک اپلائی کرنا ہوگا، جبکہ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں دلچسپی رکھنے والوں کو 15 فروری تک اپلائی کرنا ہوگا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا