اسکول کی زمین پر قبضہ، ڈی سی ویسٹ اور کے ایم سی کو نوٹس جاری

اسکول کی زمین پر قبضہ، ڈی سی ویسٹ اور کے ایم سی کو نوٹس جاری

اسکول کی زمین پر قبضہ، ڈی سی ویسٹ اور کے ایم سی کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جرمن اسکول کی زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست پر ڈی سی ویسٹ اور کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیئے۔

گذشتہ روز ہائی کورٹ میں جرمن اسکول اورنگی ٹاون کی زمین پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکم امتناع کے باجود قبضہ مافیا نے تعمیرات شروع کردیں، تین اسکولوں کی ہزاروں مربع گز زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا تھا مگر قبضہ مافیا نے دیواریں تیار کر کے تعمیرات شروع کردیں۔

عدالت نے معاملے کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ڈی سی ویسٹ اور کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے فریقین سے گیارہ اگست تک جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ماسٹر پلان کے ساتھ تفصیلی رپورٹ پی شکرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو